ETV Bharat / state

American Citizen Dies In Noida نوئیڈا میں امریکی شہری کی مشکوک حالت میں 22ویں منزل سے گر کر موت - ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا

نوئیڈا میں رہنے والے ایک امریکی شہری کی مشکوک حالت میں 22ویں منزل سے گر کر موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکی شہری اپنی ہندوستانی بیوی کے ساتھ رہتا تھا اور ایک این جی او میں کام کرتا تھا۔

نوئیڈا میں امریکی شہری کی مشکوک حالت میں 22ویں منزل سے گر کر موت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 8:04 PM IST

نوئیڈا میں امریکی شہری کی مشکوک حالت میں 22ویں منزل سے گر کر موت

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا میں امریکی شہری کی ہلاکت نے سوسائٹی میں ہلچل مچا دی ہے۔ پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ایا یہ خودکشی ہے یا حادثہ۔

ذرائع کے مطابق دیر رات گئے گریٹر نوئیڈا کے بسرخ تھانہ علاقے کے مہاگون میووڈ سوسائٹی کے سیکورٹی مینیجر نوین کمار نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک شخص سوسائٹی کی 22ویں منزل سے گر کر مر گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ بسرخ پولیس نے فوراً سوسائٹی پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ متوفی اصل میں امریکہ کا رہنے والا تھا۔

مرنے والے کی شناخت اینتھونی کرسٹوفر ڈومینو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ 45 سالہ امریکی شہری ہے۔ انتھونی نوئیڈا میں ایک این جی او میں کام کرتے تھے اور ان کی ہندوستانی بیوی اور بچے بھی یہیں رہتے ہیں۔ تاہم واقعہ کے وقت وہ فلیٹ میں اکیلا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انتھونی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر 22ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ایف ایس ایل کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:AMU students اے ایم یو طلباء نے اپنے اوپر درج مقدمات کو غلط بتایا

پولیس نے کہا ہے کہ انتھونی کی بیوی سیلیوٹینا ہندوستانی شہری ہے۔ وہ پیشے سے وکیل ہیں۔اس امریکی شہری کو 2023 انٹرنیشنل گاندھی پیس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.