ETV Bharat / state

Aligarh Muslim University تھائی لینڈ کی سفیر نے اے ایم یو کا دورہ کیا - وفد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ کیا

بھارت میں تھائی لینڈ کی سفیر پترات ہونگ ٹونگ کی قیادت میں تھائی لینڈ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ کیا.

تھائی لینڈ کی سفیر
تھائی لینڈ کی سفیر
author img

By

Published : Feb 28, 2023, 9:09 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع معروف تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا تھائی لینڈ کی سفیر پترات ہونگ ٹونگ کی قیادت میں تھائی لینڈ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے دورہ کیا۔ وفد نے ادارے کے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،اس ملاقات کے دوران تعلیم وتحقیق کے میدان میں اے ایم یو اور تھائی لینڈ کی یونیورسٹیوں کے درمیان مستقبل میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر نے مولانا آزاد لائبریری کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کی تاریخی جامع مسجد میں بانی سر سید احمد خاں کے مزار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ دہلی روانگی سے قبل انھوں نے اے ایم یو میں تھائی لینڈ کے طلباء کی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک خصوصی پروگرام میں بھی شرکت کی۔

اے ایم یو کے تاریخی اسٹریچی میں ایک انٹرایکٹیو میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں اے ایم یو میں زیر تعلیم تھائی لینڈ کے طلباء سے بات چیت کی۔ تھائی لینڈ کی سفیر کے ساتھ انچارج اور مشیر برائے غیر ملکی طلباء اے ایم یو، پروفیسر سید علی نواز زیدی نے بھی انٹرایکٹیو میٹنگ میں شرکت کی۔ واضح رہے 15 فروری کو ہنگری کے تین رکنی وفد نے بھی اپنے اے ایم یو کے دورے کے دوران وائس چانسلر طارق منصور سے ملاقات کرکے تعلیمی اور طبی تحقیق سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

مزید پڑھیں:Aligarh Muslim University اے ایم یو میں ہند-چین تعلقات پر آن لائن تبادلہ خیال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.