ETV Bharat / state

عنبر مسجد سے مریضوں کو راحت

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پی جی آئی اسپتال کے قریب عنبر مسجد ہے۔ پی جی آئی اسپتال میں روزانہ علاج کے لیے کثیر تعداد میں مریض آتے ہیں۔

lucknow
author img

By

Published : May 27, 2019, 11:20 PM IST

ان میں بہت سارے مسلمان مریض بھی ہوتے ہیں جن کے ہمراہ ان کے رشتے دار اور دوست و احباب بھی آتے ہیں۔

رمضان المبارک میں سبھی مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پورے ماہ دلجمعی کے ساتھ عبادت کریں لیکن اسپتال میں ایسا ممکن نہیں ہو پاتا۔

پی جی آئی اسپتال میں آنے والوں کو عنبر مسجد سے راحت

جس کے مدنظر آل انڈیا مسلم خواتین پرسنل لاء بورڈ کی صدر شائستہ عنبر نے پی جی آئی اسپتال کے پاس ہی عنبر مسجد کی بنیاد 1997 میں ڈالی۔

تاکہ مریضوں کو اور ان کے رشتے داروں اور دوستوں کو نماز پڑھنے، رمضان المبارک میں افطار کرنے اور یہاں پر قیام کرنے کی سہولت دستیاب ہو سکے۔

شائستہ عنبر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ 'اللہ کا شکر ہے کہ اس مسجد میں پورے ماہ افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے اور جو لوگ مریضوں کے ساتھ علاج یا پھر عیادت کے لیے آتے ہیں، وہ سب یہاں افطار کرتے ہیں اور اللہ کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'چونکہ اس علاقے میں دور دراز تک مسجد نہیں ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو اور جو علاج کے لیے مسلمان آتے ہیں، انھیں کافی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ عنبر مسجد کی بنیاد ڈالی گئی۔'

Intro:اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں پی جی آئی ہسپتال کے قریب عنبر مسجد ہے، جس کی بنیاد خاص طور پر جو مریض آتے ہیں اور ان کے ساتھ رشتے دار، اہل و عیال، تمام دوست احباب کے لیے نماز پڑھنے، اللہ کی عبادت کرنے اور رمضان المبارک میں پورے ماہ افطار کرنے کی سہولت کے لئے سنگ بنیاد ڈالی گئی تھی۔

Body:اترپردیش کی دارلحکومت لکھنؤ کا پی جی آئی ہسپتال پورے صوبہ میں مشہور ہے۔ یہاں پر ہر روز ہزاروں کی تعداد میں مریض علاج کے لئے آتے ہیں، ان میں بہت سارے مسلمان بھی ہوتے ہیں، جن کے ساتھ رشتے دار، دوست، احباب بھی ساتھ ہوتے ہیں۔

رمضان المبارک میں سبھی مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پورے ماہ دل لگا کر اللہ رب العزت کی عبادت میں مصروف رہیں، لیکن ہسپتال میں ایسا ممکن نہیں ہوپاتا۔

لہذا آل انڈیا مسلم خواتین پرسنل لا بورڈ کی صدر شائستہ عنبر نے پی جی آئی ہسپتال کے پاس ہی عنبر مسجد کی بنیاد 1997 میں ڈالی۔

جس کا مقصد یہی تھا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو اور انکے ساتھ کے رشتے داروں، دوستوں کو نماز پڑھنے، رمضان المبارک میں افطار کرنے اور یہاں پر قیام کرنے کی پوری سہولت مہیا ہو۔

Conclusion:شائستہ عنبر نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس مسجد میں پورے ماہ افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے اور جو لوگ مریضوں کے ساتھ عیادت میں یا تیمارداری کے لئے آتے ہیں، وہ سب یہاں پر افطار کرتے ہیں اور اللہ کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ اس علاقے میں دور دراز تک مسجد نہیں ہے۔ اس وجہ سے مقامی لوگوں کو اور جو علاج کے لیے مسلم لوگ آتے ہیں، انھیں خاصی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ عنبر مسجد کی بنیاد ڈالی گئی۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.