ETV Bharat / state

جے این میڈیکل کالج کو 6 وینٹی لیٹر عطیہ

علی گڑھ کیئر، ہاؤسٹن، امریکہ نے پانچ اور اے ایم یو المنائی ایسوسی ایشن ریاض، سعودی عرب نے ایک وینٹی لیٹر عطیہ میں پیش کیا ہے۔

Alumni bodies of AMU donated 6 Ventilators to JN Medical College
اے ایم یو کے ابنائے قدیم نے جے این میڈیکل کالج کو 6 وینٹی لیٹر عطیہ کیے
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 2:58 PM IST

کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ہی ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی ضرورت بڑھ گئی ہے ایسے مشکل وقت میں دو تنظیموں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال کے لئے 6 وینٹی لیٹر عطیہ میں پیش کئے ہیں۔

Alumni bodies of AMU donated 6 Ventilators to JN Medical College
اے ایم یو کے ابنائے قدیم نے جے این میڈیکل کالج کو 6 وینٹی لیٹر عطیہ کیے

علی گڑھ کیئر، ہاؤسٹن، امریکہ نے پانچ اور اے ایم یو المنائی ایسوسی ایشن ریاض، سعودی عرب نے ایک وینٹی لیٹر عطیہ میں پیش کیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو المنی تنظیموں کے ذریعے ان عطیات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جے این میڈیکل کالج میں صحت نظام کو مزید بہتر بنانے میں بہت مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یو کے ابنائے قدیم وقتا فوقتا اپنی مادر علمی کے تعاون کے لئے آگے آتے رہے ہیں جو بے حد قابل ستائش ہے۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل اور ہسپتال کے سی ایم ایس پروفیسر شاہد علی صدیقی نے محترمہ ثمینہ قدوائی (سیکرٹری علی گڑھ کیئر) اور انجینیئر سید محمد مطیب (صدر، اے ایم یو المنائی ایسوسی ایشن، ریاض) کا اس کار خیر کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی یو میں یہ وینٹی لیٹر کار آمد ہوں گے اور علاج میں سہولت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.