نوئیڈا: اترپردیش کے نوئیڈا سیکٹر-24 میں واقع ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی) نے اپنے ہسپتال سے کچھ ہیلتھ ورکرز کو بغیر کوئی وجہ بتائے آج ملازمت سے نکال دیا جس کے بعد تمام ہیلتھ ورکرز نے کمپنی کے خلاف ہنگامہ Health workers protest against ESI hospital کھڑا کردیا۔
ہسپتال میں آؤٹ سورسنگ کمپنی کے ذریعے اسٹاف نرس، او ٹی ٹیکنیشن، کمپیوٹر آپریٹر، وارڈ بوائے، وارڈ آیا وغیرہ کے عہدوں پر گزشتہ سال جولائی میں بھرتی کی گئی تھی۔
ہیلتھ ورکرز کا الزام ہے کہ بھرتی کے دوران یہاں ماضی میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین سے بھاری رقم لے کر انہیں کمپنی میں بحال کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
وہیں ہسپتال میں کام کرنے والے ایک او ٹی ٹیکنیشن نے بتایا کہ وہ پچھلے تین سالوں سے کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال کمپنی نے اسے ملازمت دینے کے عوض میں تین لاکھ روپے لیے تھے لیکن انہیں بغیر اطلاع کے نوکری سے ہٹا دیا ESI Hospital Accused of Corruption گیا۔
اس سلسلے میں اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر اے کے گوتم سے بھی شکایت کی گئی لیکن کوئی مدد نہیں ملی۔ انتظامیہ نے آؤٹ سورسنگ کمپنی سے رجوع کرنے کو کہا ہے۔