عدالت نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ریاست کے پرنسپل سکریٹری، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سمیت اعلی پولیس افسران کو 20 دسمبر کو طلب کیا ہے۔
جسٹس سدھیر اگروال اور جسٹس سنیت کمار کی بنچ نے ریاستی حکومت سے عدالتوں کی سیکورٹی میں اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
عدالت نے کہا ہے کہ جب عدالتیں ہی محفوظ نہیں ہیں تو عام شہریوں کی سیکورٹی کی امید کیسے کی جاسکتی ہے۔ 18 دسمبر کو سی جے ایم بجنور کی عدالت میں پیشی کےلیے آئے قیدیوں پر فائرنگ کردی گئی تھی۔ اس حادثے میں ایک ملزم کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
عدالت نے بار کونسل اور بار اسوسی ایشن سے بھی عدالت میں اپنی تجویز دینے کی اپیل کی ہے۔ اس معاملے کی سماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔