ETV Bharat / state

کورونا وائرس کی وجہ سے اللہ یار خانؒ کا عرس انفرادی سطح پر

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے لاٹ سریا علاقے میں مدفون حضرت اللہ یار خان رحمۃ اللہ علیہ کا آج عرس مقدس تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے عرس کو عوامی سطح پر منعقد نہیں کرایا گیا بلکہ انفرادی طور پر قرآن خوانی و فاتحہ کی اپیل کی گئی۔

حضرت اللہ یار خان رحمۃ اللہ علیہ کا آج عرس مقدس

author img

By

Published : Mar 25, 2020, 10:58 PM IST

Updated : Mar 26, 2020, 12:08 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مولانا اقبال احمد سراجی نے کہا کہ حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عرس کی تقریبات کو انفرادی سطح پر منعقد کرانے کی لوگوں سے اپیل کی گئی ہے اور دور دراز علاقوں سے آنے والے عقیدت مندوں کو بھی درگاہ آنے سے منع کردیا گیا ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ انفرادی طور پر قرآن خوانی و فاتحہ کا اہتمام کریں اور اجتماعیت سے فی الوقت گریز کریں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اللہ یار خان کا عرس انفرادی سطح پر منانے کی اپیل

مولانا اقبال احمد سراجی نے اس تعلق سے مزید بتایا کہ عرس کے حوالے سے کوئی بھی تقریب منعقد نہیں کی گئی ہے جو لوگ عرس میں شرکت کے خواہش مند تھے وہ اپنے گھروں میں ایصال ثواب کریں اور صدقات نکال کر غریبوں پر خرچ کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اعلان اس لیے کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ ہر برس 29 رجب کو حضرت اللہ یار خان رحمتہ اللہ تعالی کا عرس پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اور دور دراز کے علاقوں سے لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند ان کی درگاہ پر حاضری دینے آتے ہیں اور اپنی منتیں مانگ کر ان کے لیے ایصال ثواب کرتے ہیں لیکن رواں برس کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کے ذریعے جاری کردہ احکامات پر عمل کرتے ہوئے عرس کی تقریبات کو عوامی سطح پر منعقد نہیں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

قابل غور ہے کہ بنارس و اطراف کے اضلاع میں حضرت اللہ یار خان رحمۃ اللہ تعالی کے ہزاروں عقیدت مند ہیں جو عرس کے موقع پر مجلس اور حلقہ ذکر و لنگر تقسیم کرنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ لیکن اس بار ایسا نہیں کیا جا سکا جس کا عقیدت مندوں کو کافی ملال ہے۔

Last Updated : Mar 26, 2020, 12:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.