ETV Bharat / state

رامپور: 75 روز بعد عبادت گاہیں کھلیں - corona pandemic rampur

ملک کے دیگر مقامات کے ساتھ ہی ضلع رامپور میں بھی آج 75 دن بعد عبادت گاہوں کو کھول دیا گیا۔

رامپور: 75 روز بعد عبادت گاہیں کھلیں
رامپور: 75 روز بعد عبادت گاہیں کھلیں
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 12:27 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع رامپور میں آج جیسے ہی عبادت گاہوں کو کھولا گیا تو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے عقیدت مند بڑی تعداد میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے پہنچ گئے۔ رامپور کے گنج قدیم میں واقع ہندو مذہب کا شری ہری ہر مندر جہاں آج صبح سے ہی عقیدت مندوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مندر کے پجاری نیرج بھاردواج نے بتایا کہ 'آج بہت دن بعد لوگ درشن کرنے مندر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'دوپہر تک تقریباً 150 سے دو سو لوگ پوجا کرکے جا چکے ہیں۔

رامپور: 75 روز بعد عبادت گاہیں کھلیں

وہیں رامپور کا بڑا گرودوارہ سنت بھائی جی بابا، جہاں سکھ فرقہ سے تعلق رکھنے والے عقیدت مند گرودوارہ میں گرو گرنتھ صاحب کا پاٹھ کرتے نظر آئے۔ یہاں جو بھی عقیت مند پہنچ رہے تھے ان کو سینیٹائز کرکے اندر داخل کیا جا رہا تھا۔ گرودوارہ منیجر کمیٹی کے پردھان درشن سنگھ کھرانہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'آج بہت ہی مبارک دن ہے۔ تقریباً 75 دن بعد تمام مذہبی مقامات کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'بہت بڑی تعداد میں لوگ گرودوارہ پہنچ رہے ہیں۔

وہیں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ رامپور کی تاریخی جامع مسجد میں داخل ہوئے۔ وہاں پہنچ کر سماجی فاصلہ اور نمازیوں سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ مولانا فیضان خاں نے بتایا کہ مسجد میں بہت ہی عمدہ طریقہ سے صف بندی کا نظم سماجی فاصلہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ایک ایک میٹر کے فاصلہ پر سفید نشانات لگاکر نمازیوں کے کھڑے ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے اور ساتھ ہی نمازیوں کے لیے رہنما اصولوں کا نوٹس چسپاں کرکے سوشل ڈسٹینسنگ سے متعلق ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے مساجد میں ابھی بھی پانچ سے زائد نمازیوں کے داخلہ کو ممنو قرار دیا گیا ہے۔ جس کو لیکر علماء اور ملی قائدین بے اطمنانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ملی قائدین اور ضلع انتظامیہ ملکر کیا کچھ ایسا راستہ نکالتے ہیں جس سے سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.