ETV Bharat / state

مظفر نگر: شراب کی دکانوں پر زبردست ہجوم

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں شراب کے ٹھیکے کھلنے کے بعد شراب کی دکانوں پر لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ اس دوران ایس پی سٹی اور سٹی مجسٹریٹ نے شراب کی دکانوں پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

all liquor shops opened in muzaffarnagar uttar pradesh
مظفر نگر میں شراب کی تمام دکانیں کھلی
author img

By

Published : May 5, 2020, 10:30 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جب سے لاک ڈاون نافذ ہوا ہے، حکومت کی ہدایت پر شراب کی تمام دکانیں بند کر دی گئیں تھیں۔ لیکن لاک ڈاؤن پارٹ 2 کے خاتمے کے بعد انتظامیہ کی ہدایت پر لاک ڈاؤن پارٹ 3 میں مشروط شراب کی دکانیں کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

شراب کی دکانوں پر زبردست ہجوم
اسی سلسلے میں ضلع مظفر نگر انتظامیہ نے بھی شرائط کے مطابق صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی۔
all liquor shops opened in muzaffarnagar uttar pradesh
مظفر نگر میں شراب کی تمام دکانیں کھلی
جس میں شراب کے ہر ٹھیکیدار سے کہا گیا ہے کہ وہ سماجی فاصلے پر عمل کرائیں اور زیادہ ہجوم اپنی دکانوں پر نہ لگائیں اور ہر شخص کے ہاتھوں کو سینیٹائزڈ بھی کیا جائے۔ اس دوران ضلع مظفر نگر میں شراب کی دکانوں پر لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

شراب فروخت کے دوران ایس پی سٹی ستپال انٹل اور سٹی مجسٹریٹ اتل کمار نے شراب کی دکانوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس دوران کنٹریکٹ آپریٹرز کو سمجھایا کہ شراب کی فروخت کے دوران قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے، خلاف ورزی کرنے پر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بتا دیں کہ انتظامیہ نے شرابوں کی دکانوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ ابھی تک ضلع سے کسی قسم کا کوئی واقعہ موصول نہیں ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.