ETV Bharat / state

بریلی: عید الاضحیٰ کے موقع پرغیر سماجی عناصر پر شکنجہ کسنے کی اپیل

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 6:59 AM IST

آل انڈیا رضا ایکشن کمیٹی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 'یکم اگست سے تین اگست تک قربانی کی سنت ادا کی جائے گی، لہذا اس دوران ضلع انتظامیہ اور خاص طور پر پولیس قربانی کرنے والے مسلمانوں کے ساتھ اپنا اعتماد قائم کرے، جس سے مسلمانوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔'

بریلی: عید الاضحیٰ کے موقع پرغیر سماجی عناصر پر سختی کی اپیل

ریاست اتر ردیش کے بریلی میں آل انڈیا رضا ایکشن کمیٹی (آر اے سی) نے ضلع کلکٹریٹ پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے عید الاضحیٰ پر پولیس اور ضلع انتظامیہ سے تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بریلی: عید الاضحیٰ کے موقع پرغیر سماجی عناصر پر سختی کرنے کی اپیل

بریلی میں آل انڈیا رضا ایکشن کمیٹی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ہونے والے انتظامات کے پیش نظر ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھا ہے۔ جس میں اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 'آئندہ یکم اگست کو عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر مسلمانوں کو پرامن طریقہ سے تہوار منانے میں ضلع انتظامیہ تعاون کرے اور تمام غیر سماجی عناصر پر سختی کرے، جس سے شہر کا ماحول خراب نہ ہو۔'

اس کے علاوہ اُنہوں کہا ہے کہ 'یکم اگست سے تین اگست تک قربانی کی جائے گی، لہذا اس کے اچھے انداز میں اہتمام کے لئے ضلع انتظامیہ اور خاص طور پر پولیس قربانی کرنے والے مسلمانوں کے ساتھ اپنا اعتماد قائم کرے، جس سے مسلمانوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔'

اُنہوں کہا ہے کہ 'جانوروں کو اکثر بازار میں فروخت کرنے کے لیئے لایا جاتا ہے۔ مسلمان اُن جانوروں کو خریدکر اپنے گھر لاتے ہیں۔ اس درمیان اُنہیں پولیس بلا وجہ پریشان نہ کرے اور کچھ نام نہاد تنظیمیں بھی لوگوں کو راستے میں رکاوٹیں کھری کرکے اُنکے ساتھ تشدد کرتی ہیں۔ پولیس ایسی تمام تنظیموں سے بھی حفاظت کرنے کی لازمی طور پر تیاری کرے۔'

اُنہوں نے واضح کیا کہ ہم نے مسلمانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ 'تمام مسلمانانِ حکومت کے لاک ڈاؤن کے قواعد پر سختی سے عمل کریں۔ قربانی کریں تو معاشرتی فاصلے کا بھی لازمی طور پر خیال رکھا جائے۔ قبرستانوں میں اگر داخل ہونے کی اجازت بھی ہو، تو بھی فاصلے سے کھڑے ہوکر فاتحہ وغیرہ پڑھیں۔

مزید پڑھیں: 'قانون کے دائرے میں دینی احکام کی تکمیل کی جائے'

انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ 'جانوروں کے باقیات کو اِدھر اُدھر نہ پھینکیں۔ کھلے آسمان کے نیچے قربانی کرنے سے پرہیز کریں۔ عام لوگ صفائی کا اہتمام کریں۔'

اُنہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ 'میونسپل کارپوریشن کو بھی ان تین دنوں تک خصوصی صفائی کرنے کے احکامات دیئے جانے چاہئے۔ اس کے لئے صفائی دستوں کی تشکیل کی جائے، جس سے قربانی کے ایام میں صفائی کے انتظامات بہتر اور درست رہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.