اس موقع پر عیادت کرتے ہوئے فورم کے ٹیم میں شامل مفتی ابوالقاسم نے بیماروں سے کہاکہ ہم آپ سے ملنے آئے ہیں ہم آپ کی پریشانی دور تو نہیں کرسکتے لیکن رب العزت سے دعا ضرور کر سکتے ہیں کہ آپ لوگ صحت یاب ہوں اور صحت مند ہو کر گھر واپس جائیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے سبھی کو ایک ساتھ آنا پڑے گا اور متحد ہو کر ملک میں امن و امان بھائی چارہ اور محبت کی فضا قائم کی جائے۔'
- مزید پڑھیں: اجتماعی قیادت کے فروغ اور ملی مسائل کے حل کے لیے اتحاد ملت کانفرنس کا انعقاد
- کانپور: ہولی پر آپسی اتحاد کی مثال
مولانا قاسم نے کہاکہ پیام انسانیت لکھنؤ کے گرد و نواح کے لوگوں کو طبی اشیاء سے لے کر کے مریضوں کو اگر خون کی بھی ضرورت ہوتی ہے تو وہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔'
اس موقع پر مرزا اسرار حسین، ارشدمدنی ،مفتی مشکور حسین ندوی، محمد طارق، محمد کامل خان اور انصار الحق ندوی موجود رہے۔'