آل انڈیا پیام انسانیت فورم گزشتہ 46 برسوں سے سماجی کاموں میں مصروف ہے۔ تنظیم کا مقصد بھائی چارگی اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ تنظیم کی جانب سے سرد موسم کے پیش نظر بارہ بنکی جیل میں محروس قیدیوں میں کمبل تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر مفتی محمد راشد قاسمی نے کہا کہ اسلام نے تمام جانداروں پر بھلائی کرنے کا درس دیا ہے جبکہ تمام مخلوق کا پیدا کرنے والا اللہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخلوقع کے ساتھ بھلائی اور خیرخواہی کرنے کی تعلیم دی گئی ہے۔ انہوں نے ایک واقعہ سنایا جس میں بتایا گیا کہ انسانیت کےلیے کیا جانے والا چھوٹے سے چھوٹا کام بھی بڑے اجر والا ہوتا ہے اور خدا کی خوشنودی کا باعث بنتا ہے۔
مولانا عنر ندوی نے کہا کہ یہ جیل نہیں بلکہ سدھار کا مقام ہے اور یہاں سے باہر نکلنے کے بعد تمام برے کاموں کو چھوڑ دینا چاہئے۔ اس موقع پر جیل سپریٹینڈنٹ ہری بخش سنگھ نے تنظیم کی ستائش کی اور قیدیوں تمام برے کاموں کو چھوڑدینے کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ آل انڈیا پیام انسانیت تنظیم کا قیام مولانا سید عبدالحسن علی ندوی علی میاں نے کیا تھا۔