ETV Bharat / state

مسلم پرسنل لا بورڈ کا ویب سیریز بنانے کا فیصلہ

شرعیہ ویب سیریز کے سہارے بیداری لانے کا عزم کیا گیا

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 11:02 AM IST

all
all

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے عوام میں بیداری لانے کے لئے ویب سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا محمد رابع حسنی ندوی کی زیرصدارت ایک نشست منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے 45 ارکان نے شرکت کی۔

مسلم پرسنل لا بورڈ کا ویب سیریز بنانے کا فیصلہ

ورچول میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کے سینئر وکلاء اس شریعت بیداری ویب سیریز میں مدد کریں گے اور وکلاء کو شرعیہ کی صحیح معلومات دیں گے۔ اجلاس میں ویب سیریز کی تجویز ڈاکٹر اسماء زہرا نے پیش کی، جس پر سب نے شرعی بیداری ویب سیریز بنانے پر اتفاق کیا۔

ظفریاب جیلانی نے معلومات دی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور سینئر ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی نے کہا کہ اس ویب سیریز کو بنانے کا مقصد ان جونیئر وکلاء کو منسلک کرنا اور آگاہ کرنا ہے جو شرعی اصولوں کو جاننا چاہتے ہیں یا الجھن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سینئر وکلاء اور علمائے کرام یہ کام کریں گے، تاکہ شرعی بیداری ویب سیریز بنائی جاسکے اور سب کو شریعت کے اصولوں سے آگاہ کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.