چوپال کو خطاب کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے ضلعی صدر عمران بنٹی نے کہا کہ اقلیتوں نے تمام نام نہاد سیکولر جماعتوں کو ووٹ دیا۔ مگر آج بھی اتر پردیش کا مسلمان بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ سرکاری نوکری، تعلیم، روزگار سے دور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی مسلمان، دلت و دبے کچلے لوگوں کے قانونی حقوق دلانے کے لئے کوشاں ہے اور پارٹی 2022 اسمبلی انتخابات میں ایک متبادل کے طور پر سامنے آئے گی۔
گاؤں گاؤں دورہ کر تنظیم کو مضبوط کرکے پارٹی کو بوتھ سطح پر مضبوط کیا جارہا ہے۔
چوپال میں گاؤں کے پردھان شفیق الرحمٰن نے اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ چوپال کی نظامت مچھلی شہر اسمبلی کے صدر نوشاد آتش نے کیا۔
اس سے قبل موضع کٹھار، داود پور، پتلکی، میر گنج کریاوں کا دورہ کر ضلعی صدر عمران بنٹی نے چوپال کو خطاب کیا۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی: سڑک کے کنارے تڑپ رہی گائے، کوئی پرسانِ حال نہیں
اس موقع پر مچھلی شہر یوتھ صدر کامران احمد، جنرل سکریٹری محمد اکرم، سوشل میڈیا انچارج گلشاد خان، شفیق احمد، سچن گوتم، بی ڈی سی سلامت علی، مرزا شانو، احتشام احمد فاروقی، شہرت ادریسی، محمد عثمان وغیرہ موجود تھے۔