ETV Bharat / state

مظفر نگر: اے آئی ایم آئی ایم نے ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیا - کھال پار میں سڑک کی خستہ حالی

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کلکٹریٹ کے احاطے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے درجنوں کارکنان نے مظفرنگر کے محلہ کھال پار میں سڑک کی خستہ حالی کے سبب ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

all-india-majlis-e-ittehad-ul-muslimeen-street-issues-a-memorandum-to-administration
مظفر نگر: اے آئی ایم آئی ایم نے ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیا
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 12:03 PM IST

مظفرنگر کوتوالی تھانہ علاقے کے محلہ کھالا پار میں واقع مسجد نبی کریم کی گلیوں میں سڑک کافی خستہ حال ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مقامی لوگوں نے سڑک کی مرمت کے لیے متعدد مرتبہ ضلع انتظامیہ کو آگاہ کیا اور میمورینڈم بھی پیش کیا لیکن ہر بار ان کو یقین دہانی کرائی گئی۔ اور اس کی مرمت کا کام آج تک نہیں کیا گیا ۔

مظفر نگر: اے آئی ایم آئی ایم نے ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیا

سڑکوں کی خستہ حالی کے سبب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر سلیم علی کی سربراہی میں درجنوں کارکنان اور عہدے داران نے ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا کہ ان گلیوں کی سڑکوں کی مرمت جلد کرائی جائے کیوں کہ ہلکی بارش کی وجہ سے بھی ان گلیوں میں پانی بھر جاتا ہے، اور مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.