ETV Bharat / state

Protest Against Hate Speech in Meerut: دھرم سنسد کے خلاف آل انڈیا لائرز یونین اور انجمن جمہوریت پسند کا احتجاج - دھرم سنسد اشتعال انگیز بیان پر میرٹھ میں کارروائی کا مطالبہ

میرٹھ میں آل انڈیا لائرز یونین اور انجمن جمہوریت پسند مصنفین نے ہریدوار میں منعقدہ دھرم سنسد میں مسلم طبقہ کے خلاف دیئے گئے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور صدر جمہوریہ کے نام ڈی ایم کو میمورنڈم پیش کیا ہے۔ All India Lawyers Union Demand to Take Action Against Dharam Sansad

ھرم سنسد کے خلاف آل انڈیا لائرز یونین اور انجمن جمہوریت پسند کا احتجاج
دھرم سنسد کے خلاف آل انڈیا لائرز یونین اور انجمن جمہوریت پسند کا احتجاج
author img

By

Published : Dec 31, 2021, 9:26 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں آل انڈیا لائرز یونین اور انجمن جمہوریت پسند مصنفین نے گزشتہ دنوں ہریدوار اور رائے پور میں منعقدہ دھرم سنسد میں مسلمانوں کی نسل کشی کے بیانات پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے دھرم سنسد اور نام نہاد سادھو اور سنتوں کے خلاف حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ All India Lawyers Union Demand to Take Action Against Dharam Sansad

دھرم سنسد کے خلاف آل انڈیا لائرز یونین اور انجمن جمہوریت پسند کا احتجاج

اتراکھنڈ کے ہریدوار اور چھتیس گڑھ کے رائے پور میں گزشتہ روز مسلم طبقہ کے خلاف دئیے گئے نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیان کی پورے ملک میں مذمت کی جارہی ہے۔ وہیں ان نام نہاد سادھو اور سنتوں کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں میرٹھ میں آل انڈیا لائزز یونین اور انجمن جمہوریت پسند مصنفین نے بھی احتجاج کیا اور صدر جمہوریہ کے نام ڈی ایم کو میمورنڈم پیش کیا۔ All India Lawyers Union Memorandum to Meerut DM Over Hate Speech انہوں نے اس طرح کے پروگراموں پر پابندی عائد کرنے اور ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔

وہیں میرٹھ جمعیت علماء ہند نے بھی اس طرح کی دھرم سنسد کے خلاف حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا اور مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و سلامتی کے لیے ان کو صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھا جا سکے۔

اس موقع پر آل انڈیا لائرز یونین میرٹھ کے صدر ایڈووکیٹ عبدالجبار خان نے کہا کہ ہریدوار میں 17 سے 19 دسمبر کے درمیان دھرم سنسد کے نام پر 'ادھرم سنسد' کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس سنسد کے ذریعہ مسلم نسل کشی کی بات کہی گئی ، آل انڈیا لائرز یونین اس کی مذمت کرتا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں پر کارروائی کی جائے اور اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے میں پابندی عائد کی جائے۔ ان لوگوں کے خلاف یو اے پی اے کے تحت کارروائی کی جائے۔ All India lawyers Write to CJI Over Hate Speech Made at Dharam Sansad

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سطح پر آل انڈیا لائرز یونین اور سپریم کورٹ کے ججز نے چیف جسٹس آف انڈیا کو اس معاملے کے حوالے سے خط لکھا ہے اور ان جیسے لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسی کے تحت آل انڈیا لائرز یونین میرٹھ نے بھی ڈیم کو میمورنڈم پیش کیا ہے۔

وہیں انجمن جمہوریت پسند مصنفین میرٹھ کے صدر ایڈووکیٹ منیش تیاگی نے کہا کہ ایسے لوگوں سے ہمارے ملک کو سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ان لوگوں پر دہشت گردی کا مقدمہ عائد کیا جائے۔

ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں منعقد دھرم سنسد Dharma Sansad in Haridwar میں کئی متازع ہندو رہنماؤں نے اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے انہیں کھُلے عام مارنے کی دھمکی دی تھی۔ وہیں چھتیس گڑھ کے رائے پور میں اتوار کو دھرم سنسد 2021 (Raipur Dharma Sansad 2021) میں مہاراشٹر سے آئے سنت کالی چرن نے اسٹیج سے بابائے قوم مہاتما گاندھی (Father of the Nation Mahatma Gandhi) پر کئی متنازعہ بیانات دیئے۔ اس نے بابائے قوم کو 1947 میں تقسیم ہند کا ذمہ دار ٹھہرایا اور مہاتما گاندھی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ کالی چرن نے کہا کہ 1947 میں ہم نے دیکھا کہ کس طرح اسلام نے پاکستان اور بنگلہ دیش پر قبضہ کیا۔ موہن داس کرم چند گاندھی نے ملک کو تباہ کیا۔ نتھورام گوڈسے کو سلام جس نے انہیں مارا۔ واضح رہے کہ جب سنت کالی چرن اسٹیج سے مہاتما گاندھی کے لیے ایسے الفاظ کا استعمال کر رہا تھا، اس وقت سامعین میں کانگریس رہنما پرمود دوبے، بی جے پی رہنما سچیدانند اپاسانے اور نند کمار سائی بھی موجود تھے۔ لیکن کسی نے مداخلت کرنے کی کوشش نہیں کی۔ حالانکہ گزشتہ روز کانگریس حکومت کی مخالفت کے بعد کالی چرن کو گرفتار کرلیا گیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.