ETV Bharat / state

All India Backward Muslim Front: آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ آرٹیکل 341 کو انتخابی مسئلہ بنائے گی

آرٹیکل 341 کے تحت عائد پابندی Restrictions imposed under Article 341 سے مسلم اور عیسائی درج فہرست ذات کے لوگ ریزرویشن کے مفاد سے محروم ہوجاتے ہیں۔ محاذ متعدد دہائیوں سے اس مسئلے کے خلاف متحرک ہے۔ اب تک وہ اس کے خلاف ضلع ضلع میں بیداری مہم چلا رہا تھا۔ اس مسئلے پر محاذ کے ریاستی صدر وسیم راعین سیدھے کانگریس پر حملہ ور ہیں۔

آرٹیکل 341 کو انتخابی مسئلہ بنائے گی آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ

author img

By

Published : Jan 9, 2022, 6:13 PM IST

مسلم اور عیسائی درج فہرست ذات کے ریزرویشن پر آرٹیکل Article 341 کے تحت عائد پابندی کے خلاف لڑائی لڑ رہا آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ All India Backward Muslim Front اب مسئلے کو انتخابی مسئلہ بنائے گی۔ اب تک اس مسئلے کو لیکر محاذ پسماندہ مسلم طبقے میں بیداری مہم چلا رہی ہے۔ اب اس کا کہنا ہے کہ جو بھی پارٹی اس مسئلہ پر غور کرے گی پسماندہ مسلم طبقہ کے لوگ انہیں پارٹی کی حمایت کریں گے۔

آرٹیکل 341 کو انتخابی مسئلہ بنائے گی آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ

واضح رہے کہ آرٹیکل 341 کے تحت عائد پابندی سے مسلم اور عیسائی درج فہرست ذات کے لوگ ریزرویشن کے مفاد سے محروم ہو جاتے ہیں۔ محاذ متعدد دہائیوں سے اس مسئلے کے خلاف متحرک ہے۔ اب تک وہ اس کے خلاف ضلع ضلع میں بیداری مہم چلا رہا تھا۔ اس مسئلے پر محاذ کے ریاستی صدر وسیم راعین سیدھے کانگریس پر حملہ ور ہیں۔ انہوں نے کانگریس کے نعرے لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں کے جواب میں نعرہ دیا ہے کہ مسلم لڑکی ہوں ریزرو سیٹ سے انتخابات نہیں لڑ سکتی ہوں۔

وسیم راعین کا کہنا ہے کہ کانگریس کی وجہ سے ہی مسلم اور عیسائی درج فہرست ذات کے لوگ ریزرویشن سے محروم ہیں، جب کہ ہندو جین اور سکھ یہ مفاد حاصل کر رہے ہیں۔ یہ کہاں کا انصاف ہے۔ اس کے ذریعے وہ دیگر مسلم حامی پارٹیوں کے خلاف بھی محاذ کھولا ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ جو پارٹی آرٹیکل 341 پر عائد پابندی کو ہٹانے کا کام کرے گی۔ پسماندہ مسلمان اس کی حمایت کریں گے۔ ساتھ ہی اس مسئلے پر وہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارم پر مہم بھی چلائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.