ETV Bharat / state

AMU: 'اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی' کے موضوع پر ویب ٹاک - علی گڑھ ای ٹی وی بھارت خبر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مرکز برائے فروغ تعلیم اور ثقافت مسلمانان ہند کے زیر اہتمام 'اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی: مدرسے سے جدید تعلیم تک' کے موضوع پر ایک ویب ٹاک کا انعقاد عمل میں آیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
author img

By

Published : Jul 31, 2021, 2:24 PM IST

'اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی، مدرسے سے جدید تعلیم تک' کے موضوع پر ویب ٹاک میں روایتی اور جدید کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لئے تعلیم کی اہمیت اور مدرسے کے طلبہ کو جدید دور کے مطابق تعلیم فراہم کرنے پر غور و خوص کیا گیا۔

ریسورس پرسن، اے ایم یو کے سابق طالب علم ڈاکٹر سعادت ایم الہاشمی (یونیورسٹی آف شارجہ، متحدہ عرب امارات) نے طلبہ سے بات چیت کی اور انہیں کیریئر کے پیش نظر منصوبہ بندی اور محتاط فیصلے کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی۔

انہوں نے طبیعیات، کیمسٹری، حیاتیات، جغرافیہ، ریاضی، کمپیوٹر سائنس، انگریزی زبان اور ادب اور دیگر باقاعدہ مضامین کے ساتھ جدید نصاب کا مطالعہ کر کے روزگار کے مواقع کے لئے خود کو بہتر طور سے تیار کرنے کی اہمیت کواجاگر کیا۔

مزید پڑھیں:اے ایم یو پروفیسر ایم جے وارثی کی تحقیق نصاب میں شامل

ڈاکٹر نسیم احمد خان (ڈائریکٹر، سی ای پی ای سی اے ایم آئی) نے خطبہ استقبالیہ دیا ۔جبکہ ڈاکٹر خورشید عالم نے مہمان مقرر کا تعارف پیش کیا اور ڈاکٹر فرحین انجم نے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت ایم راشد عقیل نے کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.