ETV Bharat / state

حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے: ایس پی رہنما - علی گڑھ ای ٹی وی بھارت خبر

سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پوری طرح سے ناکام ہو گئی ہے۔ انتخابات سے پہلے عوام سے جو وعدے کیے گئے تھے ان میں سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ ملک میں مہنگائی آسمان چھو رہی ہے اور نوجوان بے روزگاری سے سب پریشان ہیں۔ موجودہ حکومت صرف نفرت کی سیاست کر رہی ہے۔

ایس پی کے رہنما کا الزام
ایس پی کے رہنما کا الزام
author img

By

Published : Aug 7, 2021, 1:05 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں سماجوادی پارٹی کے رہنماوں اور کارکنان نے مختلف مقامات دفاتر اور اپنے مکان سے علی گڑھ تحصیل تک سائیکل ریلی نکالی۔

سائیکل ریلی میں ضلع علی گڑھ کے ماج وادی پارٹی کے تمام سینئر رہنماوں کے علاوہ سابق رکن اسمبلی اور کارکنان شامل تھے جنہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال کے علاوہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی ناکامی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اعظم خاں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

ایس پی کے رہنما کا الزام

سماج وادی پارٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پوری طرح سے ناکام ہو گئی ہے۔ انتخابات سے قبل جو وعدے کیے گئے تھے، ان میں سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور بے روزگاری سے سبب نوجوان پریشان ہیں۔ موجودہ حکومت صرف نفرت کی سیاست کر رہی ہے۔

علی گڑھ کے سابق رکن اسمبلی اور علی گڑھ لنک لاکس کے مالک محمد ظفر عالم بتایا سائیکل ریلی نہ صرف ضلع علی گڑھ میں بلکہ ریاست کے مختلف مقامات سے نکالی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد موجودہ حکومت کے ذریعہ جو سیاسی ماحول قائم کیا گیا ہے، اسے تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ملک کا دستور موجودہ حکومت کی نظر میں کوئی معنی نہیں رکھتا۔

ظفر عالم نے مزید کہا پورے پانچ سال میں حکومت نے قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ کسی کو انکم ٹیکس سے ڈرایا، کسی کو ای ڈی سے ڈرایا اور کسی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا۔ جب بھی کوئی آواز موجودہ حکومت کے خلاف اٹھتی ہے تو کسی نہ کسی طرح سے اس کو ڈرا کر اس کی آواز کو عوام تک نہیں پہنچنے دیتے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ رہنما اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر انضمام الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے انتخابات سے پہلے جووعدے کئے تھے انہیں پورا نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کی حفاظت، نوجوانوں کو ملازمت اور مہنگائی پر قابو جسیے بنیادی امورپر ناکام ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:

میرٹھ: سماجودی پارٹی کی جانب سے یوپی حکوت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے مزید کہا کہ اعظم خاں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے گئے کیونکہ یہ قلم سے ڈرتے ہیں۔ 2022 کے انتخابات میں سماجوادی پارٹی اپنی حکومت بنائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.