ETV Bharat / state

Tablets Distributed To 550 AMU Students اے ایم یو کے طلبہ میں ٹیبلیٹس تقسیم

author img

By

Published : May 26, 2023, 12:10 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں ڈی ایس ڈبلیو دفتر نے 24 اور25 مئی کو ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں 550 طلباء کو حکومت اتر پردیش کی 'سوامی وویکانند یوتھ امپاورمنٹ اسکیم 2023' کے تحت ٹیبلیٹ تقسیم کیے گئے۔

اے ایم یو کے 550 طلباء میں ٹیبلیٹس تقسیم

علیگڑھ: حکومت اترپردیش کی سوامی وویکانند یوتھ امپاورٹمنٹ اسکیم 2023' کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ٹیبلیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس کا مقصد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو ڈجیٹل آلات فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے۔ سال2021 سے مذکورہ اسکیم کے تحت کل 3550 ٹیبلیٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں، جس سے مختلف شعبوں کے طلباء کو فائدہ پہنچا ہے۔

تقریب کے پہلے دن علی گڑھ کے سٹی مجسٹریٹ چندر شیکر اور اے ایم یو کے ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر عبدالعلیم نے بی ٹیک اور یونانی میڈیسن (سال آخر) کے طلباء میں ٹیبلیٹ تقسیم کیے۔ اس سلسلے میں آج دوسرے دن اے ایم یو کے رجسٹرار محمد عمران نے پی ایچ ڈی اور پوسٹ گریجویٹ طلباء میں ٹیبلیٹ تقسیم کئے گئے، یونیورسٹی ڈی ایس ڈبلیو دفتر میں منعقدہ تقریب میں یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی، ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر محمد علیم، ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر ضیاء الرحمن سمیت دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔ مفت ٹیبلیٹ حاصل کرنے والے طلباء نے خوشی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: AMU PG Doctors Strike اے ایم یو کے پی جی ڈاکٹرز کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال

اے ایم یو رجسٹرار نے حکومت اتر پردیش کی مفت ٹیبلیٹ / اسمارٹ فون اسکیم کو ریاست میں نوجوانوں کو ڈجیٹل طور سے با اختیار بنانے کی سمت ایک قابل ستائش قدم قرار دیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جو طلباء اس طرح کے ڈیوائس خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے انہیں مفت ٹیبلیٹ/اسمارٹ فون اسکیم سے بہت فائدہ پہنچے گا۔ ٹیبلیٹ تقسیم کا پروگرام 26 مئی تک جاری رہے گا اور دیگر طلباء بھی اس سے مستفید ہوں گے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اپنے طلباء کو ڈجیٹل طور سے بااختیار بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.