ETV Bharat / state

Numaish Gates Name To Be Change تاریخی علیگڑھ نمائش کے دروازوں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ - اندرا وکرم سنگھ

علیگڑھ کی تاریخی نمائش میدان میں سابق افسران کے نام سے منسوب دروازوں کے نام تبدیل کرکے ملک کی عظیم شخصیتوں کے نام سے منسوب کیے جائیں گے، یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی صدارت میں نمائش کی ایگزیکٹو ممبران کی میٹنگ لیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 3, 2023, 7:57 AM IST

تاریخی علیگڑھ نمائش کے دروازوں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

عیگڑھ: ریاست اترپردیش کے علی گڑھ نمائش کی تاریخ 143 برس پرانی ہے۔ تحریک آزادی کے دوران ہندو مسلم اور دیگر طبقات نمائش میدان میں جمع ہوئے اور انگریزوں کے خلاف محاذ کھڑا کیا۔ علی گڑھ نمائش گراؤنڈ میں مسجد کے ساتھ مندر بھی موجود ہے۔ علی گڑھ نمائش بہت قدیم نمائش ہے۔ یہ نمائش پہلی مرتبہ 1880 علیگڑھ ڈسٹرکٹ فیئر' کے نام سے لگی تھی۔ اس کی اہمیت اور مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ 6 فروری 1894 کو اے ایم یو کے بانی سرسید احمد خان نے علیگڑھ نمائش میں خود ایک ناٹک کیا تھا جس کا مقصد محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کے لیے چندہ اکٹھا کرنا تھا جو تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔ علی گڑھ نمائش کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بھی گہرا تعلق ہے۔ نمائش میں آج بھی اے ایم یو کے تیسرے وائس چانسلر نواب محمد مزمل خاں کے نام سے ایک بڑا اور عمدہ مزمل گیٹ موجود ہے۔ نمائش میدان میں داخل ہونے کے لئے سابق افسران کے نام سے منسوب دروازوں کے نام تبدیل کرکے ملک کی عظیم شخصیتوں کے نام سے منسوب کیے جانے کا فیصلہ ضلع ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اندرا وکرم سنگھ کی صدارت میں نمائش کی ایگزیکٹو ممبران کی میٹنگ میں لیا گیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ اور چیئرمن ریاستی صنعتی و زرعی نمائش اندرا وکرم سنگھ کی صدارت میں کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں نمائش کے ایگزیکٹو ممبران کے ساتھ میٹنگ طلب کی گئی۔ اس میٹنگ میں نمائش کی ایگزیکٹو کمیٹی کی توسیع کے ساتھ ساتھ ریاستی صنعتی اور زرعی نمائش کو شاندار بنانے اور عام لوگوں کو صحت مند تفریح ​​فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران نمائش گراؤنڈ میں قائم مختلف استقبالیہ گیٹس کے ناموں کو متفقہ طور پر تبدیل کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس دوران ورکنگ کمیٹی کے ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے پونیا گیٹ کا نام کاکوری گیٹ، اٹوریہ گیٹ کا نام چورا چوری، ویو گیٹ کا نام امرت گیٹ، جلالی گیٹ کا نام رانی لکشمی بائی گیٹ، بیسوان گیٹ کا نام سوامی ہری داس گیٹ رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سٹی اور انچارج آفیسر نمائش امیت کمار بھٹ، ایس پی سٹی کلدیپ گناوت، جنرل منسٹر نمایش پرویش یادو، اے سی ایم محمد امان، ایگزیکٹیو ممبران موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں : Kashmiri Garments Became the Center Of Attention: کشمیری ملبوسات علیگڑھ نمائش میں صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.