ETV Bharat / state

اے ایم یو کے دو سابق طلبہ یو پی ایس سی میں کامیاب - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طلبا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دو سابق طلباء سفیان احمد اور آفتاب نے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان برائے 2019 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اے ایم یو کے دو سابق طلبہ یو پی ایس سی میں کامیاب

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 8:39 PM IST

اے ایم یو کے دو سابق طلبہ جس میں سفیان احمد (بی آرک، 2009-2014 بیچ) نے جنرل کیٹگری میں کل ہند سطح پر 303 واں رینک حاصل کیا ہے، جب کہ آفتاب رسول نے 412 واں رینک حاصل کیا۔ سفیان نے گیٹ (GATE) میں بھی کل ہند سطح پر 16 واں رینک حاصل کیا تھا۔ آفتاب رسول نے کپواڑہ (جموں کشمیر) کے اپنے آبائی گاؤں میں رہ کر سول سروسز کی تیاری کی۔

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سابق طلبہ کی کامیابی سے اے ایم یو کے دیگر طلبہ و طالبات کو بھی تحریک ملے گی اور وہ اس باوقار مقابلہ جاتی امتحان میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں گے۔

اے ایم یو میں موجود ریسیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے ایک بھی امیدوار نے اس بار یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو کیمپس اگست میں ہر سنیچر اور اتوار کو بند رہے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.