اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رہنے والے یاسرجمال نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سالانہ مضمون نویسی مقابلے میں ریاست بھر میں اول مقام حاصل کیا ہے۔
یہ کامیابی حاصل کرنے والے وہ ضلع کے پہلے شخص ہیں، ان کی اس کامیابی پر ضلع کے لوگ انہیں مبارک باد دے رہے ہیں اور ان کے اہل خانہ بھی اس کامیابی سے بے حد خوش ہیں۔
واضح رہے کہ اے ایم یو میں رواں برس 'سرسید بین مذاہب مکالمے کے داعی' کے موضوع پر مضمون نویسی مقابلہ منعقد ہوا تھا۔ اے ایم یو میں زولوجی سے بی ایس سی ہانرس کے سیکنڈ ایئر کے طالب علم یاسر جمال نے اس میں حصہ لیا اور وہ ریاست بھر میں اول مقام حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: سرسید معمار اور مصلحِ قوم تھے
مسولی بلاک کے پرمکھ رہے یاسر جمال کے والد جمال احمد قدوائی کا رواں برس اپریل میں انتقال ہوگیا ہے، یاسر جمال کا تعلق ایک تعلیمی گھرانے سے ہے۔ یاسر کی اس کامیابی پر ان کا پورا کنبہ خوش ہے۔