علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے غیر تدریسی ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہ کے مطالبے کے پیش نظر اے ایم یو ایمپلائز یونین نے ایک خط یونیورسٹی رجسٹرار کے نام جاری کیا ہے جس میں 16 جنوری 2023 بروز پیر کو ایک روزہ ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ایمپلائز یونین، اے ایم یو ٹیکنیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، ایم ٹی ایس (گروپ سی) ایمپلائز یونین نے اے ایم یو کے تقریبا 1600 غیر تدریسی ملازمین کی دسمبر مہینے کی رکی ہوئی تنخواہ کے مطالبے کے پیش نظر ایک روزہ غیر تدریسی ملازمین کی ہڑتال کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ ایک روزہ ہڑتال بروز پیر 16 جنوری 2023 کو ہوگی۔ اے ایم یو ایمپلائز یونین کی جانب سے جاری خط کے مطابق اس ہڑتال کو جب تک جاری رکھا جائگا جب تک یونیورسٹی انتظامیہ غیر تدریسی ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہ کو بحال نہیں کر دیتا۔ AMU Non Teaching Staff to strike on 16 January
واضح رہے اے ایم یو میں تقریبا 1600 غیر تدریسی ملازمین کی تعداد ایسی ہیں جن کی ملازمت کی توسیع ہر سال 31 دسمبر سے اگلے سال 31 دسمبر تک کی جاتی ہے لیکن رواں برس ملازمین کے احتجاج کے بعد ہی ان کی ملازمت کی توسیع محض چھہ مہینے کی گئی اور دسمبر مہینے کی بھی تنخواہ کو روک دیا گیا ہے جس کے مطالبے کے لئے ملازمین نے کئی مرتبہ یونیورسٹی کیمپس میں جنرل باڈی میٹنگ (جی بی ایم) کی، انتظامیہ بلاک اور وائس چانسلر لاج کا گیراؤ بھی کیا اور یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے نام میمورنڈم بھی دے چکے ہیں باوجود اس کے ان کی تنخواہ کو بحال نہیں کیا گیا جس کے بعد ہی ملازمین نے ہڑتال کا فیصلہ لیا ہے۔ AMU Non Teaching Staff
یہ بھی پڑھیں : AMU Non Teaching Employees اے ایم یو غیر تدریسی ملازمین سولہ جنوری سے کر سکتے ہیں ہڑتال