ETV Bharat / state

علی گڑھ: مفتی شہر کی نماز سے متعلق اپیل - مفتی شہر محمد خالد حمید

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے مفتی محمد خالد حمید نے جمعۃ الوداع اور عید کی نماز سے متعلق عوام سے اپیل کی۔

علی گڑھ:  مفتی شہر کی نماز سے متعلق اپیل
علی گڑھ: مفتی شہر کی نماز سے متعلق اپیل
author img

By

Published : May 21, 2020, 2:23 PM IST

Updated : May 21, 2020, 2:33 PM IST

مفتی شہر محمد خالد حمید نے لاک ڈاؤن کے سبب ایک خصوصی خط اور ویڈیو جاری کر کے عوام سے جمعۃ الوداع اور عید کی نماز سے متعلق اپیل کی۔

علی گڑھ: مفتی شہر کی نماز سے متعلق اپیل

مفتی شہر نے بتایا کہ یہاں پر بہت زیادہ کیس نکل رہے ہیں۔ ظاہر ہے اب عید آرہی ہے تو تب تک اس کے ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے تو اس لیے میں نے یہ اپیل کی ہے کہ جس طریقہ سے لوگ جمعہ کی نماز اپنے گھروں میں ادا کر رہے ہیں۔ اسی طرح سے جمعۃ الوداع کی نماز اپنے گھروں میں ہی ادا کریں۔ ظہر کی نماز کے طور پر اور اگر کہیں نماز ہو رہی ہے کسی مسجد وغیرہ میں تو تین چار سے زیادہ آدمی نہ ہو یہی جمعۃ الوداع کے اندر کیا جائے گا۔

علی گڑھ:  مفتی شہر کی نماز سے متعلق اپیل
علی گڑھ: مفتی شہر کی نماز سے متعلق اپیل

عید کی نماز عید گاہ میں ہوتی ہے یا جامع مسجد میں وہاں پر بھی اگر نماز ادا کرنا چاہے تو تین چار لوگ نماز ادا کرسکتے ہیں اس سے زیادہ لوگ نہ جائیں۔ باقی لوگ جو نہیں جا پا رہے ہیں وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کریں۔

عید الفطر کی نماز گھر میں باجماعت ہو یہ تو میں نہیں کہتا لیکن اگر باجماعت کرائی جائے تو وہاں پر بھی اس کا خیال رکھا جائے صرف گھر کے ہی افراد ہو باہر کا کوئی نہ ہو اور باقاعدہ طور پر چھوٹی چھوٹی سورتیں پڑھے لیکن اگر نماز عید الفطر کی گھر میں ادا نہیں ہو پا رہی ہے تو وہاں پر صرف چار رکعت چاشت کی نماز نفل جو ہے وہ ادا کی جائے۔

Last Updated : May 21, 2020, 2:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.