ETV Bharat / state

علی گڑھ میں کورونا کے 28 نئے معاملے - ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ

علی گڑھ میں کورونا وائرس کے متاثرین میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ضلع میں کورونا کے 28 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

علی گڑھ میں کورونا کے 28 نئے معاملے
علی گڑھ میں کورونا کے 28 نئے معاملے
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 3:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں کمشنر دفتر میں دو اسٹاف سمیت 28 افراد کورونا مثبت پائے گئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 1021 ہو گئی ہے جس میں 26 اموات، 668 صحتیاب اور 327 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔

کمشنر دفتر کے دو اسٹاف سمیت 28 کی رپورٹ اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اور پرائیویٹ لیب سے مثبت آئی ہے۔

لوگوں نے احتیاطی تدابیر چھوڑ دی ہے جس کے سبب کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان لاک کی وجہ سے بازاروں میں خاصی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے اور سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا۔

علی گڑھ ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں، ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔

ضلع علی گڑھ میں آج صبح 11:30 بجے تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1021 پر پہنچی جس میں 26 اموات ہو چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.