ضلع علی گڑھ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے ہورہے اضافہ سے لوگ فکرمند ہیں۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز 12 اموات اور آج دو کونسلر کی موت کی خبر سن کر علیگڑھ کی عوام صدمہ میں ہے۔
علیگڑھ نگر نگم کے علاقے سول لائن وارڈ نمبر 39 کے کونسلر رضوان حسین کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں بھرتی تھے، جس کے بعد آج ان کا انتقال ہو گیا۔ کونسلر رضوان کے انتقال کی خبر سن کر علاقے میں غم اور مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔
علیگڑھ نگر نگم وارڈ نمبر 65 کے کونسلر امیرالدین کا بھی آج دوپہر انتقال ہو گیا۔ دونوں کونسلر رضوان اور امیرالدین نہایت ایماندار کے ساتھ بہت سماجی تھے۔
ایک ہی دن میں 2 کونسلر کے انتقال سے علیگڑھ نگر نگم منسپل کمشنر پریم رنجن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سبھی نگر نگم کے ملازمین سے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی اپیل کی۔ وہیں نگر نگم کے سبھی ملازمین دونوں کونسلر کی موت سے گہرے صدمے میں ہیں۔
علیگڑھ میئر محمد فرقان کو بھی کورونا متاثر ہونے کے بعد اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔
علی گڑھ: 2 کونسلر کی کورونا سے موت، میئر اسپتال میں بھرتی - علی گڑھ میں 2 کونسلر کی کورونا سے موت
ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ نگر نگم کے 2 کونسلر رضوان حسین اور امیرالدین کی کورونا سے موت ہوگئی اور علیگڑھ میئر محمد فرقان کورونا مثبت کے بعد اسپتال میں بھرتی ہیں۔