ETV Bharat / state

اے ایم یو فاصلاتی تعلیم کے مختلف کورسز میں داخلہ آج سے شروع

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم نے تعلیمی سال 2020 - 21 کے لئے آج سے مختلف کورسز میں داخلہ شروع کر دیا اور آخری تاریخ 31 اکتوبر 2020 تک ہے۔

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 2:33 PM IST

اے ایم یو فاصلاتی تعلیم کے مختلف کورسوں میں داخلہ آج سے شروع

اے ایم یو مرکز برائے فاصلاتی تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد نفیس احمد انصاری نے بتایا کہ 'ڈسٹنس ایجوکیشن بیورو، حکومت ہند کے نوٹیفکیشن کے مطابق 24 کورسز میں داخلہ کا عمل آج سے شروع کیا گیا ہے۔'

فاصلاتی تعلیم کے خواہش مند طلبا و طالبات آف لائن یا آن لائن دونوں طریقہ سے داخلہ فارم جمع کر سکتے ہیں اور فیس بھی آن لائن یا آف لائن جمع کر سکتے ہیں۔

داخلہ کی فیس آف لائن فائنانس افسر، اے ایم یو علی گڑھ کے نام بینک ڈرافٹ کی شکل میں جمع کی جا سکتی ہے۔ سبھی داخلہ کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2020 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.