سنبھل: ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اب عوام سے ووٹ نہیں مانگ رہی ہے۔ انہوں نے الیکشن لڑنے کا ایک نیا طریقے ڈھونڈا ہے۔ اب وہ سرکاری ملازمین وافسران کے ذریعے الیکشن لڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں ہوئے انتخابات میں انتظامیہ کے افسران اور پولیس نے عوام پر دباؤ بنایا۔ راستے روکے، لوگوں کو دھمکیاں دی اور ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا۔ یہ بی جے پی کا الیکشن لڑنے کا نیا طریقہ ہے۔ یہ جمہوریت کو ختم کرنے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین اور جمہوریت کو بچانا چاہتے ہیں وہ بی جے پی کے خلاف ووٹ کریں تاکہ بی جے پی کا صفایا کیا جاسکے۔ Akhilesh Yadav Slams BJP government
اکھلیش یادو نے کہا کہ جب بی جے پی کا صفایا ہوگا، تبھی جمہوریت اور آئین بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے ممبئی کے سب سے بڑے علاقے کو کچھ ہزار کروڑ روپے میں فروخت کردیا گیا ہے۔اپنے کچھ دوستوں کو خوش کرنے کے لیے یہ کم قیمت میں فروخت کردیا گیا ہے۔بی جے پی حکومت اصل مدعوں سے لوگوں کا ذہن ہٹانا چاہتی ہے۔ اکھلیش یادو نے سنبھل میں بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فساد کرانے والے آج اقتدار میں ہیں جب کہ بی جے پی نفرت پھیلانے اور فساد کرنے کا الزام ایس پی پر لگارہی ہے۔ Akhilesh Yadav Slams BJP government
اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی بنیادی مسائل سے توجہ ہٹا رہی ہے، جب انہیں غریبوں سے ووٹ لینا تھا تب چنا ریفائن تیل، نمک وغیرہ تقسیم کیا گیا۔الیکشن ختم ہوگیا حکومت تشکیل دے دی گئی اس کے بعد چنا بند کردیا گیا، تیل نمک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو صرف نفرت پھیلانا اور جھگڑا لگانا آتا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلی اکھلیش یادو، فرید پور کی رکن اسمبلی پنکی یادو کے والد سابق وزیر و ایس پی رہنما وجیندر سنگھ یادو کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے تھے اسی دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی حکومت پر نکتہ چینی کی۔ فریدپور کے ایم ایل اے پنکی یادو کے گھر پر اظہار تعزیت کے بعد اکھلیش یادو رام پور کے لیے روانہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : Akhilesh Yadav Slams Yogi Government جھوٹے مقدمات درج کر کے اعظم خان کے خلاف ناانصافی کی گئی، اکھلیش یادو