انہوں نے بریلی اور آنولہ پارلیمانی حلقہ کے مشترکہ امیدواروں کی حمایت میں مقامی مسائل کے علاوہ مُلک کے وزیر اعظم اور صوبے کے وزیراعلیٰ کی سیاسی تقریروں پر طنز کیا۔
بریلی کے اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مُلک کے وزیراعظم اور صوبے کے وزیراعلیٰ کا لہجہ کافی بدل گیا ہے۔ وہ انتخابات کو فرقہ پرستی کے رنگ میں رنگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اپنی تقریر میں انہوں نے وزیراعظم کے وعدوں کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سنہ 2014 کے انتخابات میں تمام وعدے کیے تھے، لیکن انہوں نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ اب عوام کو بتانے کے لیے انکے پاس کچھ نہیں ہے، لہذا سرجیکل اسٹرائک اور پلوامہ میں ہلاک ہوئے جوانوں کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔