ETV Bharat / state

Akhilesh on UP Health System اترپردیش کا طبی نظام خستہ حالی کا شکار، اکھلیش - اترپردیش میں طبی نظام خستہ حال

اکھلیش یادو نے ریاست میں طبی نظام کے خستہ حال ہونے کا دعوی کرتے ہوئے ریاست کی بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ بی جے پی حکومت نے کورونا بحران میں جس طرح سے لوگوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا تھا وہی رویہ ان دنوں بھی دکھائی دے رہا ہے۔ انہون نے طنز کستے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کو ہدایت پر ہدایت دینے کا شوق ہے تو وزیر صحت کو چھاپے ماری سے ہی فرصت نہیں ہے لیکن اس سب کا کوئی نتیجہ نظر نہیں آرہا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں حالت کافی ناگفتہ بہ دکھائی دیتی ہے۔ ڈینگو کے خطرے سے بی جے پی حکومت جس طرح سے جان کر بھی بے خبر بنی ہوئی ہے وہ خطرناک ہے۔Akhilesh On UP Health System

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 3, 2022, 10:17 AM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ریاست میں طبی نظام کے خستہ حال ہونے کا دعوی کرتے ہوئے ریاست کی بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ بی جے پی حکومت نے کورونا بحران میں جس طرح سے لوگوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا تھا وہی رویہ ان دنوں بھی دکھائی دے رہا ہے۔Akhilesh On UP Health System

یہاں جاری بیان میں ایس پی سربراہ نے کہا کہ ریاست میں ڈینگو کا قہر بڑھ رہا ہے۔ اب تک اس سے کئی اموات ہوچکی ہیں۔ کئی ہزار ڈینگو کے معاملے درج کئے جاچکے ہیں۔اسپتالوں میں بیماروں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔بخار الٹی، دست کے مریضوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ رہی ہے۔ دل کے مریضوں کی دیکھ بھال بھی ٹھیک سے نہیں ہوپارہی ہے۔ٹھنڈ کا آغاز ہوتے ہی ریاست میں مریضوں کا کوئی پرسانے حال نہیں ہے۔

وزیر اعلی پر طنز کستے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیر اعلی کو ہدایت پر ہدایت دینے کا شوق ہے تو وزیر صحت کو چھاپے ماری سے ہی فرصت نہیں ہے لیکن اس سب کا کوئی نتیجہ نظر نہیں آرہا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں حالت کافی ناگفتہ بہ دکھائی دیتی ہے۔ ڈینگو کے خطرے سے بی جے پی حکومت جس طرح سے جان کر بھی بے خبر بنی ہوئی ہے وہ خطرناک ہے۔ میڈیکل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگو وائرس کے شکار مریض کو دوسرا اسٹروک بیحد خطرناک ثابت ہوگا۔اس سب سے شہریوں میں دہشت پھیل رہی ہے۔ جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیرے ہیں۔ اسپتالوں میں مریضوں کے تئیں لاپرواہی ہورہی ہے۔ اس سے لوگ دہشت میں ہیں۔ ان کے اندر حکومت کے تئیں گہرا عدم اعتماد پیدا ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav Slams BJP Govt اعظم خان یوگی حکومت کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں، اکھلیش
یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.