ETV Bharat / state

اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی حکومت یقینی: اکھلیش - سال 2022 کے اسمبلی انتخابات

شیوپال یادو سے اتحاد کی بات پر اکھلیش نے کہا کہ جو چھوٹی پارٹیاں بی جے پی کو ہرانا چاہتی ہیں اس کے لئے ایس پی نے راستہ کھلا رکھا ہے سب مل کر بی جے پی کو ہرائیں گے۔

اکھلیش یادو
اکھلیش یادو
author img

By

Published : Aug 21, 2021, 7:29 PM IST

سماجو ادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں یوپی میں ان کی پارٹی کی حکومت سازی یقینی ہے۔

مسٹر یادو نے اپنے آبائی گاؤں سیفئی میں کارکن سمیلن کے بعد میڈیا نمائندوں سے کہا کہ سال 2022 میں یوپی اسملبی کے انتخاب میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی حکومت بنے گی۔ ریاست کے عوام نے بی جے پی حکومت کو ہرانے کا من بنالیا ہے۔ بی جے پی نے اپنے منشور کی بنیاد پر کوئی بھی کام نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے انتخابات میں ہار ہر کسی نے دیکھی ہے عوام نے بی جے پی کو بری طرح سے شکست دی ہے۔ بہار، بنگال انتخاب میں جس طرح سے بی جے پی نے بدنیتی سے کام کیا ہے وہ سب نے دیکھا ہے۔

مزید پڑھیں:یوگی حکومت صرف نام بدلنے میں مصروف: منجیت نوٹیال

شیوپال یادو سے اتحاد کی بات پر اکھلیش نے کہا کہ جو چھوٹی پارٹیاں بی جے پی کو ہرانا چاہتی ہیں اس کے لئے ایس پی نے راستہ کھلا رکھا ہے سب مل کر بی جے پی کو ہرائیں گے۔ ایس پی کی سیاست بی جے پی کی مغرور حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہے جس میں وہ ہر حال میں کامیاب ہوگی۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی گھبرائی ہوئی ہے اور اب ناراض ساتھیوں کو منانے میں لگی ہے۔ ان سے سودا کررہی ہے۔ مسٹر یادو نے راہل گاندھی کے سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈلیٹ کرنے کے جواب میں کہا کہ یہ سب انتخاب تک سننے میں آتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سبھی پارٹیوں نے بنگال اور بہار کے انتخابات میں تشدد سے سبق سیکھا ہے اس کا مقابلہ انتخابی سطح پر لیڈر اور کارکن کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.