ETV Bharat / state

'اوریا حادثہ نہیں قتل ہے، یوگی استعفی دیں'

author img

By

Published : May 16, 2020, 5:40 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع اوریا میں خوفناک سڑک حادثے میں 24 مہاجر مزدوروں کی موت کو اجتماعی قتل قرار دیتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔

اوریا حادثہ نہیں قتل ہے، یوگی استعفی دیں

للو نے دعوی کیا کہ ’یہ حادثہ نہیں بلکہ مزدوروں کا اجتماعی قتل ہے۔ ریاستی عوام یوگی حکومت کو معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے حکومت سے مہلوکین کے اہل خانہ کو 20۔20 لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 5۔5 لاکھ روپئے مالی تعاون کے طور پر دینے کا مطالبہ کیا۔

کانگریس ریاستی صدر نے کہا کہ اب تک ریاستی حکومت کے مزدوروں کے تئیں سوتیلے رویہ کی وجہ سے مہاجر مزدور سڑک حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ پیدال، سائیکلوں پر سوار ہوکر، ٹرک، میٹاڈور اور ٹیمپو سے آ رہے مزدور ہر روز سڑک حادثات میں ہلاک ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل گورکھپور، لکھنؤ، بہرائچ، بارہ بنکی، اناؤ، مظفر نگر، جالون، چترکوٹ سمیت کئی اضلاع میں سڑک حادثے میں مزدور مارے گئے ہیں۔ ہزاروں بسوں کے باوجود مزدور پیدل چل رہے ہیں۔ یہ غیر انسانی اور شرمناک ہے۔

للو نے کہا کہ وزیر اعلی ہیڈلائن منیجمنٹ کرنا بند کریں۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ اور اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو حکم دیا تھا کہ مہاجر مزدوروں پیدل نہ چلیں بلکہ ان کے لئے بس اور ریلوے کا انتظام کیا جائے اس حکم کا کیا ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.