ETV Bharat / state

اتر پردیش: ایم آئی ایم 100 سے زائد اسمبلی نشستوں پر انتخاب لڑے گی - اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر

اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر شوکت علی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ریاست میں 100 سے زیادہ نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے گی۔

asaduasaduddin owaisiddin owaisi
asaduddin owaisi
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 5:43 AM IST

سنہ 2022 میں اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی لکھنؤ سے دہلی تک مسلسل میٹنگز کر رہی ہے۔ وہیں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اپنے تمام عہدیداروں کو اپنے اپنے علاقوں میں سرگرم عمل رہنے کی ہدایت کی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر شوکت علی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ریاست میں 100 سے زیادہ نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے گی۔

ای ٹی وی بھارٹ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر شوکت علی نے کہا 'اتر پردیش میں 131 اسمبلی سیٹیں ایسی ہیں جہاں مسلم ووٹر فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اگر تمام جماعتیں بی جے پی کو روکنے کے لیے سنجیدہ ہیں، تو سب کو مل کر انتخابات میں حصہ لینا ہوگا۔ ریاست میں جو بھی اتحاد تشکیل دیا جائے گا اس کا AIMIM حصہ ہو گی'۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی 25 فیصد اسمبلی نشستوں پر پارٹی انتخابات لڑے گی۔

واضح رہے کہ اے ایم آئی ایم نے حال ہی میں ہونے والے دیہی بلدیاتی انتخابات میں ضلع پنچایتوں میں 24 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.