ETV Bharat / state

AIMIM Protest منی پور معاملے کو لیکر میرٹھ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا احتجاج - ریاست اتر پردیش کے میرٹھ

میرٹھ ضلع میں منی پور معاملے کو لیکر آج آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان نے زبردست احتجاج کیا۔اے آئی ایم آئی ایم کے حامیوں نے منی پور کی خواتین کو برہنہ پریڈ کے معاملے میں ملوث تمام ملزمان کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

منی پور معاملے کو لیکر میرٹھ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 4:56 PM IST

منی پور معاملے کو لیکر میرٹھ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا احتجاج

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ضلع کلکٹریٹ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اے آئی ایم آئی ایم کے رہنماوں نے کہاکہ مرکزی حکومت منی پور میں جاری تشدد اور بے گناہوں لوگوں پر ظلم زیادتی کے واقعات کو روکنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔حکومت کی ناکامی کے سبب منی پور گزشتہ ڈھائی مہینوں سے جل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منی پور میں جس طرح سے آج انسانیت کو شرم سار کیا جا رہا ہے ۔وہاں ذات برادری کے نام پر اقلیتوں کا استحصال کیا جا رہا ہے جس سے علمی سطح پر ہمارے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔ ایسے حالات میں منی پور کی حکومت کو فوری طور پر برخاست کر وہاں گنورنر راج قائم کیا جائے اور دونوں خواتین کو برہنہ گھمانے والے سبھی ملزمان کو سخت سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Reaction on Manipur Violence میرٹھ میں ملی اور سماجی رہنماؤں کا ملزمان کو سخت سزا کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں ملوث ملزمان کو فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعے پھانسی کی سزا سنائی جائے تاکہ مستقبل میں ہمارے ملک کی بیٹوں کے ساتھ کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے. وہیں مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منی معاملے میں تمام قصور وار کو دی جانے والی سزا ایک نظیر پیش کرے تاکہ اس طرح کی حماقت دوسرا کوئی مستقل نہ کر سکے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.