مظفر نگر: اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما نے بابا رام دیو کے خلاف شہر کوتوالی میں ایف آئی آر درج کرانے کے بعد ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بابا رام دیو کو آزاد چھوڑا نہیں جا سکتا ہے ان کی وجہ سے ماحول بگڑ سکتا ہے۔انہیں جیل میں ڈالا جائے۔ متنازعہ بیان کے بعد بابا رام دیو کے خلاف احتجاج کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے عہدیداران اور کارکنان ضلع مظفر نگر کے تھانہ نگر کوتوالی پہنچے اور بابا رام دیو کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ ان کے خلاف کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بابا رام دیو کی طرف سے دین اسلام کی نماز کے حوالے سے متنازع بیان دیا گیا ہے جس کی ہم مخالفت کرتے ہیں۔ ایسے شخص کو جیل میں ڈال دیا جائے اور سخت ترین کارروائی کی جائے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ضلع صدر مولانا عمران قاسمی نے کہا کہ ہمارا ملک آئین کے تحت چلتا ہے۔ آئین کسی کے بھی مذاہب کے خلاف متنازع بیان اور کسی قسم کے تبصرے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی اس طرح کے بیانات دیتا ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے اور اسے جیل میں ڈال دینا چاہیے۔ وہ کسی بھی مذہب کا ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو ملک بھر میں فسادات ہوں گے۔ عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک آدمی کی وجہ سے پورا ماحول بگڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Akhilesh Yadav Slams Yogi Government مرادآباد میں اکھلیش یادو نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا