ETV Bharat / state

UP Assembly Election: اسدالدین اویسی یوپی کے دورے پر - اسدالدین اویسی

اترپردیش میں 2022 میں اسمبلی انتخابات ہوں گے جس کی وجہ سے ریاست میں انتخابی ہلچل بھی تیز ہوگئی ہے جبکہ آل انڈیا مجلس انتحاد مسلمین (AIMIM) نے بھی اس بار الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

ایم آئی ایم رہنما اسدالدین اویسی
ایم آئی ایم رہنما اسدالدین اویسی
author img

By

Published : Jul 15, 2021, 8:57 PM IST

Updated : Jul 15, 2021, 10:06 PM IST

مہاراشٹر اور بہار کے بعد اب ایم آئی ایم رہنما اسدالدین اویسی (Asaduddin Owaisi) اتر پردیش میں سیاسی زمین تلاش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ یکے بعد دیگرے اتر پردیش کے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔

ایم آئی ایم رہنما اسدالدین اویسی

اس دورے کی کڑی میں اسد الدین اویسی جمعہ کے روز سنبھل اور مراد آباد اضلاع کا دورہ کریں گے جبکہ مرادآباد میں ان کا روڈ شو کا پروگرام طے کیا گیا ہے۔

ایک جانب جہاں وزیراعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی بنارس میں ترقیاتی منصوبوں کو سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں تو وہیں اسد الدین اویسی بھی مسلسل اتر پردیش کے دورے ہیں۔

فی الحال اسد الدین اویسی مغربی اتر پردیش کے سنبھل اور مراد آباد اضلاع کے دورے پر ہیں۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں سنبھل میں ایم آئی ایم امیدوار کی کارکردگی اچھی رہی تھی اور اس وقت ایم آئی ایم امیدوار دوسرے نمبر پر تھا۔

اتر پردیش اسمبلی انتخابات (Uttar Pradesh Assembly Election) میں ایم آئی ایم کو کن موضوعات پر الیکشن لڑنا ہے اور ان کی کیا حکمت عملی ہونی چاہیے انہیں تمام کاموں کے لیے اویسی ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔

ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے اسد الدین اویسی دہلی سے مرادآباد جاتے ہوئے ہاپوڑ پہنچے جہاں پارٹی کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا تاہم اس دوران اویسی نے میڈیا سے بات نہیں کی۔

اے آئی ایم آئی ایم رہنما اسدالدین اویسی سنبھل کے راستے سے مراد آباد پہنچیں گے جہاں وہ گلشہید علاقے میں شہید نواب مجو خان ​​کی قبر پر جائیں گے نیز اس کے بعد ان کا روڈ شو ہوگا۔

Last Updated : Jul 15, 2021, 10:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.