سہارنپور: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی AIMIM Leader Asaduddin Owaisi نے آج دیوبند پہنچ کر انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو اور بی جے پی کو جم کر تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو ڈر کر نہیں بلکہ ڈٹ کر ووٹنگ کرنی چاہئے۔ اس دوران اسدالدین اویسی نے تاریخ کے حوالہ سے دیوبند اور مدنی خاندان کی خدمات اور ملک کی آزادی میں یہاں کے اکابرین کی قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے دیوبند سے مجلس کے امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ AIMIM Leader Owaisi Attacks On BJP in Saharanpur
اسد الدین اویسی نے یوگی حکومت کے ذریعہ دیوبند میں اے ٹی ایس سینٹر کے قیام پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ ان دہشت گردوں کا کیا کریں گے جنہوں نے ہماری گاڑی پر گولیاں چلائیں؟۔پانچ سال کی بی جے پی حکومت کو بتانا چاہئے کہ انہوں نے ریاست میں کیا ترقیاتی کام کرائے؟۔
اویسی نے مسلمانوں کی معاشی، تعلیمی اور سماجی پسماندگی Muslim Community Education پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہمیں ڈر اور خوف کے علاوہ کیا ملا، لیکن اب مصلحت و حکمت اور خوف کا وقت ختم ہوگیاہے، انہوں نے کہاکہ ہم چالیس سال سے فرقہ پرستی کو روکنے اور ان کے جھوٹے اور دلفریب وعدوں کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں، یہ آپ کو حصہ نہیں دیں گے بلکہ ڈرا کر آپ کا ووٹ لیں گے، لیکن آج فرقہ پرستی اس قدر عروج پر آگئی ہے کہ بی جے پی کے تین سو ایم پی جیت کر آگئے، آج ہمیں اس قدر دبایا اور کچلا جارہاہے کہ ہم اپنی آواز تک نہیں اٹھا سکتے، ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس مسلمانوں کو اپنے اسٹیج پر بٹھانے سے ڈرتی ہے، لیکن اسد الدین ا ویسی آپ سے وعدہ کرتا ہے کہ اب حقوق اور حصہ داری کی بات ہوگی، اس لئے آپ حکمت اور مصلحت کے نام پر بزدلی کے مظاہرہ کرنا چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہاکہ ان پارٹیوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ زمین آسمان بنانے والے سے ڈرو، انہوں نے کہاکہ ہم زندہ ہیں اور زندہ رہے گیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم باطل طاقتوں سے سمجھوتہ نہ کریں، آپ مظلوں کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے اکھلیش یادو اور راہل گاندھی کی جوڑی کو نااہل اور ناکارہ قرار دیا اور کہاکہ 2014،2017 اور 2019 میں بی جے پی کی جیت کے لیے کون ذمہ دارہے؟۔ AIMIM Leader Owaisi Attacks On BJP in Saharanpur
انہوں سماجوادی پارٹی پر طنز کرتے ہوئے اکھلیش یادو سے سوال کیا کہ 2019 میں تمہارے پانچ ایم پی جیتے، جس میں تین مسلمان اور ایک والد اور ایک بیٹا ہے، لیکن الزامات اسد الدین اویسی پر لگاتے ہیں، مگر میں ان الزامات سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے الزامات اور ظالموں کی گولیاں میرے حوصلے اور عزم کو نہیں توڑ سکتے۔
انہوں نے کہاکہ لوک سبھا میں تین طلاق اور یواے پی اے جیسے قوانین پر بحث کے دوران سماجوادی پارٹی اور کانگریس کہاں تھی؟۔ گزشتہ روز وزیر اعظم کے ذریعہ سہارنپور میں مسلم خواتین اور تین طلاق کے متعلق دیے گئے بیان پر طنز کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ پی ایم کو اچانک مسلم خواتین کی یاد آگئی، لیکن ہریدوار، رائے پور اور پریاگ راج میں منعقد ہوئے دھرم سنسدوں میں مسلم خواتین کی توہین وہ بھول گئے، اس پرانہوں نے اپنی زبان نہیں کھولی۔ AIMIM Leader Owaisi Attacks On BJP in Saharanpur
انہوں نے کرناٹک کے حجاب معاملہ پر آواز اٹھاتے ہوئے کہاکہ پی ایم نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں طویل تقریریں کیں لیکن کرناٹک میں اپنی شناخت کے ساتھ علم حاصل کرنے والی طالبات کے لئے ایک لفظ نہیں بولا، سماجوادی پارٹی، بی جے پی اور بی ایس پی اویسی کو نشانہ بنارہی کہ وہ یوپی الیکشن میں حجاب لےکر آگئے لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ میں اس جحاب کو ہٹانے یوپی میں آیا کہ جو کانگریس اور سماجوادی پارٹی نے مسلمانوں کی آنکھوں پر ڈالا ہوا ہے، بی جے پی نے جو ڈر کانقاب ڈالا ہے میں اسے ہٹانا چاہتا ہوں۔
انہوں نے طالبہ مسکان خان کی تعریف کرتے ہوئے اسے بہادر بیٹی قرار دیا اور کہاکہ میں اسے سلام کرتا ہوں۔ ہم کسی کے غلام نہیں ہیں بلکہ ہم داڑھی بھی رکھیں گے۔ ٹوپی بھی پہنیں گے اور ہماری بچیاں حجاب بھی پہنیں گی، ہم ملک کے آئین کے ساتھ ہیں۔ AIMIM Leader Owaisi Attacks On BJP in Saharanpur
انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو ڈر نے کی نہیں بلکہ ڈٹ کر ووٹنگ کرنی کی ضرورت ہے۔ اسدالدین اویسی نے تقریباً سترہ منٹ دیوبند میں تقریر کیا اور اپنے انداز میں لوگوں کو متحد کرنے کی کوشش کی۔ جلسہ گاہ میں موجود لوگوں کو دیکھ کر اسدالدین اویسی خوب جوش و خروش میں نظر آئے اور انہوں نے سماجوادی پارٹی، بی ایس پی اور بی جے پی پر سخت تنقید کی۔
یہ بھی پڑھیں: Asaduddin Owaisi on karnataka Hijab Row: 'حجاب کے معاملے پر وزیر اعظم کیوں خاموش ہیں'
اسد الدین اویسی بذریعہ ہیلی کاپٹر پونے تین بجے دیوبند پہنچے اور پونے چار بجے یہاں سے روانہ ہوگئے۔ علاوہ ازیں مولانا مسعود مدنی، امیدوار عمیر مدنی اور اتراکھنڈ کے صدر نیر کاظمی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض قاسم عثمانی نے انجام دیے۔ اسدالدین اویسی کے لئے یہاں کافی سخت سیکوریٹی کے انتظامات کیے گئے تھے لیکن بھیڑ کا جوش و خروش قابل دید تھا اور لوگ اپنے لیڈر کو دیکھنے کے لئے اسٹیج کے بالکل قریب آگئے تھے، حالانکہ انتظامات بہتر نہ ہونے کے سبب اس دوران پولیس کو سختی بھی کرنی پڑی۔ AIMIM Leader Owaisi Attacks On BJP in Saharanpur
اویسی کے پروگرام میں آئے لوگوں سے بات چیت
اسدالدین اویسی کے حامیوں اور کارکنان میں کافی جوش و خروش کو دیکھنے کو ملا۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں مدارس کے طلبہ نظر آئے۔
اس دوران ای ٹی وی بھارت نے لوگوں سے خاص بات چیت کی، جس میں لوگوں نے ایس پی، کانگریس و بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے اسدالدین اویسی کو مضبوط بنانے کی بات کہی۔