ETV Bharat / state

آگرہ گینگ ریپ: لڑکی چیختی رہی، معافی مانگتی رہی، درندے گھسیٹتے رہے، ویڈیو وائرل - آگرہ میں لڑکی کا فحش ویڈیوز بنانے کا معاملہ

اترپردیش کے آگرہ میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس واردات کے ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں، جن میں چار لڑکے ایک لڑکی کو گھسیٹ کر ایک کمرے میں لے جا رہے ہیں اور لڑکی رو رو کر ان سے رحم کی بھیک مانگ رہی ہے۔ Agra Gang Rape Video Goes Viral

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 12:54 PM IST

Updated : Nov 13, 2023, 1:48 PM IST

آگرہ: اترپردیش کے آگرہ میں واقع ایک ہوم اسٹے میں خاتون ملازم کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی سے پہلے اور بعد کے سات ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ حالانکہ ای ٹی وی بھارت ان ویڈیوز کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ ان ویڈیوز میں متاثرہ لڑکی رو رہی ہے اور گڑگڑا کر التجا کر رہی ہے۔ وہ کہہ رہی ہے پلیز میری مدد کرو۔ پلیز مجھے بچا لو۔ میرے ماں باپ نہیں ہیں۔ میں ماں باپ کے بغیر ہوں۔ مجھے چھوڑ دو، میری چار چھوٹی بیٹیاں ہیں۔ مجھے کچھ ہو گیا تو ان کا کیا ہوگا؟ متاثرہ لڑکی ہاتھ جوڑ کر فریاد کر رہی ہے۔ اس کے بعد بھی ان درندوں پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ وہ اسے زبردستی گھسیٹتے ہوئے کمرے میں لے گئے جہاں ایک ایک کرکے اس کی عصمت دری کی۔ پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے پانچ ملزمین کو جیل بھیج دیا ہے، لیکن اس واردات کے بعد شہر میں بڑھ رہے جرائم اور مجرموں کے بڑھتے حوصلوں پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

  • پانچ ملزمان گرفتار

آپ کو بتاتے چلیں کہ تاج نگری فیز 2 میں واقع 'رچ' ہوم اسٹے میں کام کرنے والی ایک لڑکی کے ساتھ ہفتہ کی رات گینگ ریپ کیا گیا تھا۔ لڑکی نے احتجاج کیا تو اس نے اسے مارا پیٹا گیا۔ جب لڑکی نے شور مچانا اور ہنگامہ کرنا شروع کیا تو مقامی لوگوں نے تاج گنج پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ پولیس نے روتی ہوئی لڑکی کو چپ کرایا۔ اس کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم جتیندر راٹھور، روی راٹھور، منیش کمار اور دیو کشور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ایک خاتون کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے پانچوں ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے۔

  • #WATCH | Agra | On the basis of a complaint from a woman, five people have been arrested and a case registered under the section of rape and other relevant sections of IPC. The incident took place in a homestay accommodation in Basai, Tajganj area: Assistant Commissioner of… pic.twitter.com/ASELdrFfME

    — ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) November 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • فحش ویڈیوز بنانے اور شراب پیش کرنے کا الزام

ڈی سی پی سٹی سورج کمار رائے نے بتایا کہ رچ ہوم اسٹے میں لڑکی کی عصمت دری کی گئی۔ لڑکی گذشتہ ڈیڑھ سال سے اس ہوم اسٹے میں کام کر رہی تھی۔ ملزم جتیندر اس کا جاننے والا ہے جس نے اس سے قبل دھوکہ دہی سے اس کے فحش ویڈیو بنا لئے تھے۔ اسی ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر وہ کافی عرصے سے لڑکی کو ہراساں کر رہا تھا۔ لڑکی کا الزام ہے کہ اس نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر اس سے پیسے بھی لیے۔ اس نے ہفتہ کی رات بھی اسی ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس دوران اسے شراب پینے پر بھی مجبور کیا گیا۔ پھر کئی لوگوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

  • گینگ ریپ کے ویڈیوز وائرل، درندگی کا مظاہرہ

رچ نام کے ہوم سٹے میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے سات ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ تاہم ای ٹی وی بھارت وائرل ویڈیوز کی تصدیق نہیں کرتا۔ تین ویڈیوز لڑکی کے گینگ ریپ سے پہلے کے ہیں، جس میں لڑکی خود گڑگڑا کر کو چھوڑنے کی التجا اور فریاد کر رہی ہے۔ ایک ویڈیو میں لڑکی ہاتھ جوڑ کر التجا کر رہی ہے۔ وہ کہہ رہی ہے اسے چھوڑ دو۔ دوسری ویڈیو میں لڑکی خود کو بچانے کے لیے چیخ چلا رہی ہے۔ اس کے ساتھ تیسری ویڈیو میں ایک نوجوان اور اس کے ساتھی اسے گھسیٹتے ہوئے کمرے میں لے جا رہے ہیں۔ تینوں ویڈیوز میں ملزمین کی درندگی اور بربریت کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد ایک ویڈیو میں لڑکی کو اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد بہت بری حالت میں فرش پر پڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کمرے میں توڑ پھوڑ کا ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں چیخ و پکار سن کر سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈ بھی موقعے پر پہنچ گئے اور دروازہ بجانا شروع کردیا۔ دو ویڈیوز میں لڑکی رو رہی ہے اور موقعے پر جمع لوگوں کے سامنے درندوں کی حرکتیں بیان کر رہی ہے۔

Last Updated : Nov 13, 2023, 1:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.