کانگریس نے اس معاملے کو لیکر مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ اور جانچ ایجنسیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حکومت کے اشارے پر کام کر رہی ہے۔
بارہ بنکی میں اپنے بیٹے تنج پنیا کے پرچہ نامزدگی کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمان پی ایل پنیا نےکہا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے اسی قسم کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ جو لوگ حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں، جو لوگ حکومت کی بد عنوانیوں کو سامنے لاتے ہیں۔ ان کے یہاں ای ڈی اور سی بی آئی کی کاروائی ہونے لگتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جانچ ایجنسیاں حکومت کا اشارہ سمجھ جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت جمہوریت اور نظام کو کہاں لے جانا چاہتی ہے سمجھ نہیں آ رہا ہے۔