ETV Bharat / state

Prophet Remark Row: سہارنپور اور کانپورمیں مظاہرین کے گھروں پر چلا بلڈوزر

اترپردیش میں جمعہ کو ہوئے تشدد کے بعد سہارنپور اور کانپور میں احتجاج کے بعد کئی مظاہرین کے گھروں پر بلڈوزر چلایا گیا۔ Houses of Accused demolish in Saharanpur and Kanpur

سہارنپوراور کانپورمیں مظاہرین کے گھروں پر چلا بلڈوزر

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 9:27 PM IST

Updated : Jun 11, 2022, 10:01 PM IST

اتر پردیش کے سہارنپور اور کانپور میں تشدد کے ملزمین کے گھر پر بلڈوزر چلایا گیا ہے۔ یوپی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین کے گھر پر غیر قانونی تعمیرات کو گرایا گیا ہے۔ کانپور میں ہونے والی کارروائی پر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جس عمارت کو منہدم کیا گیا ہے، وہ تشدد کے کلیدی ملزم ہے۔ ہفتہ کی دوپہر ایس پی سٹی راجیش کمار اور سٹی مجسٹریٹ وویک چترویدی اپنے عملے کے ساتھ دیہات کوتوالی علاقے کے 62 فوٹا روڈ پر پولیس اسٹیشن پہنچے، جہاں راحت کالونی کے رہائشی مزمل ولد عصمت کے گھر پر بلڈوزر چلا دیا گیا۔ انتظامیہ نے میونسپل ٹیم کے ساتھ مل کر مزمل کے گھر پر بلڈوزر سے توڑ پھوڑ کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مزمل اور عبدالوکیر نماز جمعہ کے بعد ہونے والے مظاہرے میں پیش پیش تھے۔ پولیس کا الزام ہے کہ انہوں نے اشتعال انگیز نعرے لگا کر نمازیوں کو اکسایا اور بغیر اجازت مظاہرہ کیا۔

سہارنپوراور کانپورمیں مظاہرین کے گھروں پر چلا بلڈوزر

ایس ایس پی نے بتایا کہ اب تک 54 لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں دیوبند اور نگر کوتوالی پولیس نے سینکڑوں لوگوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔ ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ راسوکا (NSA) تمام ملزمین کے خلاف نافذ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Noida Authority Action Illegal Farmhouses: نوئیڈا کے زیر آب آنے والے علاقے میں غیر قانونی فارم ہاؤسز مسمار

Last Updated : Jun 11, 2022, 10:01 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.