ETV Bharat / state

کورونا کے بعد اب ایک اور بیماری کا خطرہ

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد میو کومرکوسس نام کی بیماری کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یہ ایک فنگس بیماری ہے جو قوت مدافعت کم ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

The risk of Mucomercosis after corona
کورونا کے بعد اب ایک اور بیماری کا خطرہ
author img

By

Published : Dec 21, 2020, 7:52 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا کے بعد ایک نئی بیماری Mucomarcosis میوکومر کوسس (سیاہ فنگل) کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ دہلی سے متصل گوتم بودھ نگر نوئیڈا کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ کورونا کے بعد کی بیماری ہے، اس سے بچنے کے لئے احتیاط ضروری ہے۔

میوکومر کوسس ایک فنگس بیماری ہے۔ ایمونیٹی پاور یعنی قوت مدافعت کم ہونے کی وجہ سے اس بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ کرونا وائرس سے لڑنے یا صحتیاب ہونے والے لوگوں کے لئے اب میوکومرکوسیس کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ دہلی میں بہت سے لوگ اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔

نوئیڈا کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری نے کہا کہ گوتم بودھ نگر ضلع میں ابھی تک میو کومر کوسس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے لیکن دہلی میں اس بیماری کے متعدد کسیز کی وجہ سے احتیاط برتنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کوویڈ کے بعد کی بیماری ہوسکتی ہے۔ اس بیماری سے بچنے کے لیے ہر ایک کو اپنی قوت مدافعت بڑھانے پر توجہ دینی ہوگی۔ خاص طور پر ان لوگوں کو جو کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

The risk of Mucomercosis after corona
کورونا کے بعد اب ایک اور بیماری کا خطرہ

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے کھانے پینے پر توجہ دیں۔ اگر آپ کو کوئی غیر معمولی علامت محسوس ہوتی ہے تو فوری طور پر طبی مدد حاصل کریں۔

ڈسٹرکٹ اسپتال کے سرجن ڈاکٹر منوج کمار کہتے ہیں کہ آنکھ، ناک اور گلے میں میو کومرکوسس کا اثر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی علامتوں میں جبڑے کا سن ہو جانا، جبڑے کے ایک طرف سوجن، سرخ آنکھ، آنکھ میں سوجن، روشنی کم ہونا یا چلی جانا جیسی علامتیں شامل ہیں۔

یہاں تک کہ اس بیماری کا اثر دماغ پر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیماری بنیادی طور پر فنگل انفیکشن سے وابستہ ہے۔ اسے کالی فنگل بھی کہا جاتا ہے۔

یہ بعض اوقات بہت ہلکا ہوتا ہے اور کچھ لوگوں میں خطرناک سطح تک پہنچ جاتا ہے۔ ڈاکٹر منوج نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ صرف کورونا کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

جنوری میں کورونا کی ٹیکہ کاری شروع ہوگی: ہرش وردھن

اس سے بچنے کے لیے کھانے اور پینے میں خصوصی حفظان صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ ماسک پہنیں اور اپنی ناک اور آنکھوں کو کثرت سے چھونے سے گریز کریں۔ اگر کسی کو لگتا ہے کہ ناک، گلے یا آنکھوں میں کسی قسم کی سوجن ہے تو، فوراً ہی کسی قابل ڈاکٹر کو دیکھائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.