ETV Bharat / state

الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سچ پر مبنی: ظفریاب جیلانی - گؤ کشی تحفظ ایکٹ

معروف ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی نے الہ آباد ہائی کورٹ کےگائے تحفظ ایکٹ کے تحت جیل میں قید رحیم الدین کی ضمانت عرضی پر دئیے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی کے تحت کچھ پولیس افسران سرکار کو خوش کرنا چاہتے ہیں، وہیں گئو کشی معاملے میں بے قصور لوگوں کو جیل میں ڈال دیتے ہیں۔

ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی
ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 7:12 PM IST

معروف ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیاہے۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ "ہائی کورٹ نے جو کہا ہے، وہ بالکل سچ ہے۔" تمام پولیس افسران ایسے ہوتے ہیں، جو حکومت کی پالیسی کے تحت کام کرتے ہیں اور اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے بے گناہ لوگوں کو 'گئو کشی تحفظ ایکٹ' کا غلط استعمال کر کے جیل میں ڈال دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورٹ کے اس فیصلے سے ان افسران پر زیادہ اثر ہوگا، جو بی جے پی کے سپوٹر نہیں ہیں۔ اب وہ لوگ اس معاملے میں کاروائی کرنے سے پہلے ہائی کورٹ کے آرڈر پر ضرور نظر ثانی کریں گے۔

ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی
واضح رہے کہ جسٹس سدھارتھ نے تحفظ گائے ایکٹ کے تحت جیل میں قید رحیم الدین کی ضمانت عرضی پر سماعت کے بعد اپنے فیصلے میں کہا کہ جب گوشت برآمد ہوتا ہے، اس کی فورنسک جانچ بغیر اسے گائے کا گوشت قرار دیا جاتا ہے اور بے قصور شخص کو اس الزام میں جیل بھیج دیا جاتا ہے، جو جرم شاید اس نے کیا ہی نہیں ہے۔ظفریاب جیلانی نے مزید کہا کہ جو افسران حکومت کو خوش کرنا چاہتے ہیں، ان پر ہائی کورٹ کے فیصلے کا کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ مستقبل میں بھی قانون کا غلط استعمال کر کے فرضی کاروائی کر کے لوگوں کو جیل بھیجتے رہیں گے۔واضح رہے کہ اس قانون کا سب سے زیادہ استعمال مسلمانوں کے خلاف ہوتا آ رہا ہے۔ بڑی تعداد میں مسلمانوں پر 'این ایس اے' گؤ کشی کا الزام عائد کر کے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی نے کہا کہ جن لوگوں کو 'گئو کشی تحفظ ایکٹ' کا استعمال کرتے ہوئے فرضی جیل بھیجا گیا ہے، اگر ہائی کورٹ ایسے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم کرتی ہے، تو اس قانون کے غلط استعمال پر روک تھام لگائی جا سکتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم) اونیش اوستھی کے ایک بیان کے مطابق رواں برس 19 اگست تک اترپردیش پولیس نے ریاست میں 139 افراد کے خلاف این ایس اے کے تحت کاروائی کی ہے، ان میں سے 76 لوگوں پر گئو کشی کا الزام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.