ETV Bharat / state

کووڈ 19 کے پیش نظر اے ایم یو کے ذریعہ ایڈوائزری جاری

پریس ریلیز میں اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید (آئی پی ایس) کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سلیکشن کمیٹیوں اور میٹنگوں کو 15 مئی تک یا مزید احکامات تک منسوخ کردیا گیا ہے۔

Breaking News
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 10:11 PM IST

ملک بھر میں کووڈ 19 کے دوسرے مرحلے میں بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے 15 مئی 2021 تک ہفتہ اور اتوار کو اپنے دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام کام کے دنوں میں دفاتر میں ملازمین کی حاضری 25 فیصد کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وزارت تعلیم، وزارت داخلہ، حکومت ہند اور اترپردیش حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایت کی روشنی میں لیا گیا ہے۔

یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید (آئی پی ایس) کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سلیکشن کمیٹیوں اور میٹنگوں کو 15 مئی تک یا مزید احکامات تک منسوخ کردیا گیا ہے۔ تاہم، طبی خدمات، صفائی، بجلی، پانی، رہائشی ہال خدمات، مرکزی آٹوموبائل ورکشاپ، محکمہ ٹیلیفون، پروکٹر دفتر اور کمپیوٹر سنٹر جیسی ضروری خدمات سے وابستہ تمام ملازمین متعلقہ محکموں اور دفاتر کے سربراہ کی ہدایت کے مطابق کام کریں گے۔

نوٹس میں تمام افسران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کووڈ سے متعلق پروٹوکول کی سختی سے پیروی کریں، جس میں ماسک پہننا، جسمانی فاصل رکھنا، سینیٹائزر کا استعمال اور صابن اور پانی سے بار بار ہاتھ دھونا شامل ہے۔ 45 سال سے زیادہ عمر کے ملازمین کو بھی کووڈ کے خلاف ٹیکہ لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.