کانپور: اترپردیش کے ضلع کانپور میں منگل کو عمر رسیدہ جوڑے کی مشتبہ حالت میں ہوئی موت کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے بدھ کو بتایا کہ متوفی جوڑے کی گود لی ہوئی بیٹی نے ہی جائیداد کی لالچ میں اپنے ماں۔باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ Kanpur Double Murder
- کانپور علاقے کے پولیس کمشنر وجے سنگھ مینا نے بتایا کہ دوہرے قتل کا پولیس نے انکشاف کردیا ہے۔ ملکیت کی لالچ میں عمر رسیدہ جوڑے کی گود لی ہوئی بیٹی نے واردات کو انجام دیا ہے اور وہ اپنے بھائی کو بھی مار ڈالنا چاہتی تھی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکی۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹی نے جوڑے کو جوس میں نشہ آور اشیاء ملاکر موت کی گھاٹ اتار دیا۔
قابل ذکر ہے فیلڈ گن فیکٹری سے ریٹائرڈ منالال اتم(65)تقریبا گذشتہ 25سالوں سے اپنی بیوی راج دیوی ، بیٹے وپن اور گولی لی بیٹی آکانچھا کے ساتھ کانپور کے برا۔2 میں رہتے تھے۔پیر کی دیر رات پورا کنبہ ایک ساتھ بیٹھ کر بات چیت کررہا تھا تبھی آکانچھا پورے کنبے کے لئے انار کو جوس بنا کر لائی۔ اس نے سبھی کو جوس پالا لیکن بھائی وپن تھوڑا سے جوس پی کر اپنے کمرے میں سونے چلا گیا۔ Adopted daughter killed her parents
مزید پڑھیں:
منگل کی صبح آکانچھا نے بھائی اور دیگر کو روتے ہوئے مطلع کیا کہ والدین کا کسی نے قتل کردیا ہے۔پولیس نے اس واردات کی جانچ شروع کاآغاز کیا اور دھیرے دھیرے پولیس کے شک کے دائرے میں آکانچھا بھی آگئی۔ اور سخت پوچھ گچھ کے بعد اس نے پولیس کو اپنے کالے کرتوت سے آگاہ کیا۔
یواین آئی۔