ETV Bharat / state

درجہ 9 سے 12 تک کی داخلہ تاریخوں میں توسیع کی جائے: کانگریس - ضلع رامپور

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں آج کانگریس کارکنان نے گورنر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے نام میمورینڈم سونپ کر 9ویں کلاس سے لیکر 12 ویں کلاس تک داخلہ فارم جمع کرنے کی تاریخوں میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا۔

Admission dates for grades 9 to 12 should be extended: Congress
درجہ 9 سے 12 تک کی داخلہ تاریخوں میں توسیع کی جائے: کانگریس
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 6:46 PM IST

سال 2020-21 کے لئے 9ویں کلاس سے لیکر 12ویں کلاس تک حکومت اترپردیش کے مادھیہ مک شکشا پریشد بورڈ کے تحت داخلہ فارم جمع کرنے کی تاریخ 31 اگست طے گئی تھی۔

درجہ 9 سے 12 تک کی داخلہ تاریخوں میں توسیع کی جائے: کانگریس

کانگریس شہر صدر مامون شاہ خاں کا کہنا ہے کہ داخلہ فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں آج ایک میمورنڈم ریاستی گورنر آنندی بین پٹیل اور مادھیمک شکشا پریشد بورڈ اترپردیش کی ایڈیشنل جنرل سکریٹری کے نام ارسال کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہزاروں طلبا و طالبات ابھی بھی داخلہ فارم جمع کرنے سے محروم رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا کی وجہ سے اطلاعات نہیں موصول ہونے کی وجہ سے ہزاروں طلبہ فارم نہیں جمع کر سکے۔ جس سے ان کا سال برباد ہونے کا خدشہ ہے۔

مامون شاہ نے کہا کہ ان تمام درجات کے رجسٹریشن کی تاریخ 30 ستمبر تک بڑھانی چاہئے جس سے تمام وہ طلبہ جو فارم بھرنے سے محروم رہ گئے ہیں وہ بھی اپنا رجسٹریشن کرا لیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جاتی ہے تو بہت سے طلبہ مایوس ہو جائیں گے اور وہ درمیان میں اپنی تعلیم منقطع کر دیں گے۔ جس سے ملک و قوم کا کافی نقصان ہوگا۔ اس لئے ہم گورنر اور ایڈیشن ڈائریکٹر جنرل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ طلبہ کے حق میں ایک مرتبہ تاریخوں میں توسیع ضرور کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.