لوگ ان خطرات کو نظر انداز اور احتیاطی تدابیر اور اقدامات پر عمل نہ کرتے ہوئے اپنے طریقہ سے کام کو انجام دے رہے ہیں ۔
یہ غفلت لوگوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔ بالخصوص نوئیڈا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز نوئیڈا میں 103 کورنا کے مریض پائے گئے۔اس ضمن میں نوئیڈا انتظامیہ کی جانب سے بازاروں اور دیگر بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر جانے والے لوگوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مبنی ویڈیو تیار کر کے عوام تک پہنچائی ہے تاکہ تمام لوگ عالمی وبا کی تباہ کاریوں سے سے محفوظ رہ سکیں۔
مارکیٹ جاتے وقت متعلقہ نکات پر خصوصی توجہ دے کر کورونا وائرس کے انفیکشن سے اپنے کو بچائیں۔