ETV Bharat / state

UP Plantation Campaign پودوں کی دیکھ بھال میں لاپرواہ افسران کے خلاف کاروائی ہوگی

یوپی کے وزیر سکسینہ نے یہ ہدایت محکمہ جاتی کاموں کے جائزہ کے دوران دی۔ انہوں نے کہاکہ افسران سنجیدگی سے آرا مشینوں کی جانچ کریں، جہاں کہیں بھی غیر قانونی آرا مشین ملے اس پر کارروائی کر کے سیز کر یں، جن اضلاع میں غیر قانونی آرا مشین چلتی ملے گی اس ضلع کے افسران پر سخت کارروائی کی جائےگی۔Special instructions to officers of UP Environment Minister

وزیر اعلی
وزیر اعلی
author img

By

Published : Sep 10, 2022, 11:37 AM IST

ریاست کے وزیر ماحولیات، جنگلات، تبدیل آب وہوا نیز چڑیا گھر ارون کمار سکسینہ نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت دی ہے کہ شجرکاری مہم کے تحت بوئے گئے پودوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی لاپروائی نہیں ہونی چاہئے۔ فی الحال توقعات سے کم بارش ہو رہی ہے۔ اس لئے پودوں کی آبپاشی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ مذکورہ بالا امور کے علاوہ جو پودے خشک ہوگئے ہیں ان کی جگہ پر نئے پودے ترجیحی بنیاد پر لگائے جائیں، وقتاً فوقتاً محکمہ جاتی افسران اور دیگر محکموں کے ذریعہ بوئے گئے پودوں کا معائنہ کریں اور اس کی رپورٹ بھی پیش کریں۔

سکسینہ نے یہ ہدایت محکمہ جاتی کاموں کے جائزہ کے دوران دی۔ انہوں نے کہاکہ افسران سنجیدگی سے آرا مشینوں کی جانچ کریں، جہاں کہیں بھی غیر قانونی آرا مشین ملے اس پر کارروائی کر کےسیز کر یں،جن اضلاع میں غیر قانونی آرا مشین چلتی ملے گی اس ضلع کے افسران پر سخت کارروائی کی جائےگی۔

مزید پڑھیں:UP Minister Launched Plantation: یوپی کے وزیر خزانہ نے میرٹھ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا

انہوں نے کہاکہ محکمہ غیرقانونی کٹائی کو روکنے کےلئے کال سینٹر تشکیل دیں، اور کال سینٹر کے توسط سے موصول اطلاع پر ایک ہفتہ میں کارروائی کریں۔ آئی جی آر ایس پورٹل پر موصول شکایات کا معینہ مدت میں تفصیہ کو یقینی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.