ETV Bharat / state

سہارنپور: تاجر سے لوٹ کرنے والا شخص گرفتار

سہارنپور کے تھانہ نکوڑ کے ایک مشہور تاجر سے نقدی چھیننے کے واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے نقدی اور غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ ایک ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ انکشاف کرنے والی پولیس ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے افسران نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

سہارنپور: تاجر سے لوٹ کرنے والا ملزم گرفتار

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 4:15 PM IST

دیوالی کے دن دو موٹر سائیکل سواروں نے علاقہ کے مشہور تاجر رام چندر کرنوال سے نقدی سے بھرا بیگ اس وقت چھین لیا جب وہ بازار سے کلیکشن کر لینے کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔

کئی بار مایوسی کے بعد بالآخر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کے نمبروں سے مجرموں کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئی۔ جس پر پولیس نے ان میں سے ایک کو 45000 روپے نقد، ایک غیر قانونی اسلحہ اور دو زندہ کارتوس سمیت گرفتار کر کے متعلقہ دفعات کے تحت چالان کرنے کے بعد جیل بھیج دیا۔

تاجر سے لوٹ کرنے والا شخص گرفتار

یہ بھی پڑھیں: سہارنپور: پولیس نے 15 گاڑیاں ضبط کی

یہ تمام معلومات آج کوتوالی نکوڑ میں افسر اروند کمار پنڈیر نے ایک پریس کانفرنس میں دی۔

انہوں نے کوتوالی انچارج انسپکٹر ہردے نارائن سنگھ، سب انسپکٹر انل کمار، ستیش کمار، نیرج کمار، سنی رانا، پرشانت کمار کو لوٹ کا انکشاف کرنے پر مبارکباد دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.