نوئیڈا:ریاست اترپردیس کے گوتم بدھ کمشنریٹ نوئیڈا نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 6 ماہ قبل پیش آئے عصمت دری اور فون ڈکیتی کے واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے لڑکی سے لوٹا ہوا فون برآمد کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت جسونت تومر کے طور پر کی گئی ہے۔ جو اتر پردیش کے سنبھل کا رہنے والا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ لڑکی کے ساتھ ریپ کا واقعہ 21 جولائی 2022 کو پیش آیا تھا۔ یہ معاملہ تھانہ فیز 2 کا ہے۔Accused Of Rape And Robbery Arrested
ریپ کا ملزم بہنوئی:
فیز ٹو کوتوالی کے علاقے میں اجتماعی زیادتی کے بعد دونوں ملزمان لڑکی کا پرس اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ جس کا انکشاف پولیس نے آج کیا ہے۔ واقعہ میں ملوث ایک اور ملزم ابھے پرتاپ مفرور ہے۔ پولیس ٹیمیں ابھے کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔ جسونت تومر ابھے پرتاپ کا بہنوئی ہے ۔
سارا معاملہ کیا ہے
ایڈیشنل ڈی سی پی سعد میاں خان نے بتایا کہ 22 جولائی کو متاثرہ لڑکی رات 9 بجے کے قریب کمپنی میں کام کرنے کے بعد اپنے گھر جارہی تھی کہ ہوزری کمپلیکس کی سروس روڈ کے سامنے پیچھے سے دو لڑکے آئے اور اسے زبردستی گھسیٹ کر قریبی پارک میں لے گئے۔ وہاں دونوں نے اس کا ہاتھ دبا کر اس کی عصمت دری کی اور دھمکی دی کہ اگر اس نے احتجاج کیا تو اسے جان سے مار دیں گے۔ اس واقعے کے بعد متاثرہ نے فیز 2 پولیس کو شکایت کی تھی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے کیس کا انکشاف کرنے کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دیں۔
پھول منڈی میں چائے کی دکان:
ایڈیشنل ڈی سی پی سعد میاں خان نے کہا کہ کوتوالی کے علاقے میں واقع 150 فیکٹریوں کے ایک ہزار سے زیادہ کارکنوں کی تصدیق کرایا گیا اور تقریباً 300 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو اسکین کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:All India Football Federation اے آئی ایف ایف نے 2047 تک بھارتی فٹبال کی تصویر بدلنے کے لئے روڈ میپ پیش کیا
ملزم جسونت نے 2 جنوری کو متاثرہ کا فون آن کر دیا۔ تلاش میں لگی ٹیموں کو اس بارے میں معلومات ملی۔ پولیس نے فون ٹریس کر لیا۔فون کو ٹریس کرکے پولیس نے ملزم کی ہر سرگرمی پر نظر رکھی اور اسے منگل کی صبح سیکٹر 88 کے پھول منڈی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی پھول منڈی میں چائے کی دکان ہے۔ جہاں وہ چائے بیچتا تھا۔ ایڈیشنل ڈی سی پی نے کہا کہ فرار ابھے پرتاپ کو بھی جلد گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جائے گا۔Accused Of Rape And Robbery Arrested After 6 Months, One Still Absconding